علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )پاکستان اور چین کی کسٹمز انتظامیہ کے درمیان سوست-خنجراب سرحد پر زرعی اور متعلقہ مصنوعات کے لیے گرین چینل کو فعال کرنے کے معاہدے پر آج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہ آن لائن تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔پاکستانی وفد کی سربراہی ممبر (کسٹمز آپریشنز) سید شکیل شاہ نے کی۔ وفد میں چیف کلکٹر کسٹمز پشاور، کلکٹر کسٹمز گلگت بلتستان، محکمہ تحفظِ نباتات، نیفسا (NAFSA)، پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور وزارتِ…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا، متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے ڈینگی ورکرز کو دھمکیاں دیں اور مزاحمت کی،آراے بازار پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ(پی ٹی ایم ایل) کے برانڈ، ٹیلی نار پاکستان کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلی کام سائبر سیکیورٹی ایوارڈز 2026 میں مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی درجہ بندی میں نمبر 1 قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز کمپنی کی جانب سے ضابطہ جاتی تقاضوں پر عمل درآمد اور ٹیلی کام کے شعبے میں قیمتی ڈیٹا اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ نے پی ٹی ایم…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے 5 نومبر تک جاری خصوصی صفائی مہم کے باوجود ڈھوک سیداں، گرجا روڈ اور مصریال روڈ سے ملحقہ آبادیوں چمن آباد اور محلہ حاجیاں میں صفائی کی صورتحال توجہ طلب ہے، جہاں گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ مقامی سطح پر سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق مذکورہ علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گندگی کی موجودگی اور نکاسی اب کے مسائل سے شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہونے کے ساتھ تعفن اور بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔…
چکوال(بیورورپورٹ)تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی ، تفصیلات کیمطابق چوآ روڈ پر بندھن میرج ہال کے قریب ٹرک سوزوکی وین نمبر CBCـ9889 کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چوآ سیدن شاہ کے رہائشی 23 سالہ اللہ یار ولد عبدالعلی کی دائیں ٹانگ کی ہڈیوں (ٹیبیا اور فبیولا) میں فریکچر ہو گیا، جبکہ 70 سالہ محمد حیات ولد عبدالحیات کو سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گئے، دوسرے حادثہ میں 14 سالہ محمد ایاز ولد تقی عباس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، دائیں ٹانگ کی ہڈی فریکچر…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، پاک ایران تعلقات، دوطرفہ روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایران کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت بھی ان شا اللہ گزر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ہی اچھے دوست کام آتے ہیں، پاکستانی عوام کے دل اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے…
کراچی(این این آئی) نیشنل سائبر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں بیرونی کمپنیوں، تھرڈ پارٹی وینڈرز اور سپلائرز کی خدمات کو اداروں کےسائبر سیکیورٹی نظام کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ کلاؤڈ سروسز اور بیرونی سافٹ ویئر کے استعمال سے ڈیجیٹل نظام میں سیکیورٹی کمزوریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق تھرڈ پارٹی وینڈرز اور سپلائرز کے ذریعے سائبر حملوں کے خطرات موجود ہیں، اس لیے اداروں کو بیرونی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو غیر ضروری سسٹمز اور حساس معلومات تک رسائی دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ بیرونی کمپنیوں کی…
چکوال(بیورورپورٹ)پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ضلع چکوال دیگر پندرہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ناقص کارکردگی دکھانے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ہے ، کھلی کچہریوں کے ذریعے مسائل حل کرنیکی تشہیر کے اصل نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، حکومتی سطح پرانکا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے ،ان اضلاع میں سنگین جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ناقص کارکردگی…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کر 5 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ کینٹ، ٹیکسلا اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،
