Author: Khabrain News

تلہ گنگ(نمائندہ خبریں )تلہ گنگ چکوال روڈ القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم، 7 افراد زخمی، ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس تلہ گنگ سے چکوال روڈ پر القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین کے درمیان تصادم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کیری وین میں پھنس گیا  ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پوائنٹ تلہ گنگ سے دو ایمبولینسز جبکہ سینٹرل اسٹیشن چکوال سے ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر…

مزید پڑھیں

دینہ(نمائندہ خبریں)دینہ کے نواحی گاں جودہ کے قریب افسوسناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار کھائی  میں جا گرا موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے 55 سالہ شخص جاں بحق* : حادثے میں محمد لطیف ولد نذیر حسین سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا : ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی: حادثے کی اطلاع پر پولیس ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی* لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی جاری* دینہ کے نواحی گاں جودہ کے قریب افسوسناک…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری جنوری 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ بنی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی،مجرم محمد جون کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی،مجرم محمد جون کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ جون 2025 تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،سنگین مقدمہ میں…

مزید پڑھیں

گوجرخان (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان محترمہ راحیلہ عمر نے گھر کو آگ لگا کر خواتین اور بچوں کو مبینہ طور پر جلانے کی کوشش کے مقدمہ کے 2 نامزد ملزمان مسعود احمد اور اظہر محمود کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم عامر زمان تاحال مفرور ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک حبیب کنیال، تحصیل گوجرخان میں 18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب تقریبا ڈیڑھ بجے ساجدہ پروین، مدیحہ عروج اور ان کے بچوں کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وقوعہ کے وقت گھر میں…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،4 منشیات سپلائر گرفتار، 6 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے 2 منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 2 کلو 760گرام چرس برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی، نیو ٹان پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو660 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد بھر میں سرکاری اراضی واگزار کرانے، دیرینہ تجاوزات کے خاتمے، مبینہ بے ضابطگیوں سے نمٹنے اور قیمتی قومی و عوامی اثاثوں کے تحفظ کے لیے جامع اور بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔*جاری انسدادِ تجاوزات اور اراضی واگزاری آپریشنز کے دوران سی ڈی اے نے سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریبا 1,300 ارب روپے (1.3 ٹریلین روپے) بتائی گئی ہے۔ یہ اقدامات…

مزید پڑھیں

گوجرخان (بیورو رپورٹ)رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں فروری کے دوران ایکسرے مشین کی ٹیوبز چوری ہونے کے آٹھ ماہ بعد بھی مشین دوبارہ انسٹال نہ ہو سکی، جبکہ واقعے کی انکوائری رپورٹ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ سوال یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال سے قیمتی سامان چوری ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، انکوائری ہوئی اور اگر ہوئی تو اس میں کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا؟ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود گوجرخان کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شیخ سے انکوائری رپورٹ بھی موصول نہیں ہو سکی۔ شہریوں نے محکمہ صحت کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )ٹیٹرا پیک پاکستان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنی مشترکہ ری سائیکلنگ آگاہی مہم کے تحت 173 کلو استعمال شدہ مشروبات کے خالی ڈبے، جن کی تعداد تقریبا 12 ہزار 110 ہے، جمع کرنے پر لاہور کے کریسنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول کو سراہا۔ اسکول نے سینٹرل ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر اسے استعمال شدہ ٹیٹرا پیک کے ڈبوں کو ری سائیکل کر کے ان سے تیار کردہ فرنیچر کو بطور انعام پیش کیا گیا، تاکہ طالبات کو ری سائیکلنگ کے حوالے سے ایک مثبت پیغام بھی دیا جا سکے۔ تقریب میں…

مزید پڑھیں

اٹک ( بیورو رپو رٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق کی خصو صی ہدا یت پر اٹک پولیس کا منشیا ت فرو شوں اور ناجائز اسلحہ سے ہو ائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلا ف کاروائیاں مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس ٹیم دورانِ گشت کوہاٹ روڈ نزد چاساں والی ڈھیری موجود تھی کہ ایک شخص کھلی جگہ پر ہوائی فائرنگ کرتا پایا گیا، پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرام ولد محمد صفدر سکنہ محلہ چاساں والی ڈھیری تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کو گرفتار کر کے اس کے…

مزید پڑھیں