بھارت کی ریاست اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹر گر تباہ ہوگیا اور 6 افراد لاپتا ہوگئے ہیں، جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ میں پہاڑی میں واقع ہندوؤں کے معروف مذہبی مقام سے دیہرادون کی طرف پر پرواز کر رہا تھا، جس میں پائلٹ اور 5 مسافر موجود تھے۔اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھمی نے بتایا کہ ان کے دفتر کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ جوشی مت کے علاقے میں قریبی گاؤں میں پیش آیا ہے۔
Author: Khabrain News
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کےلیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
اسرائیلی شہر یروشلم میں منی بس کی ٹکر سے چیک سفارتخانے کی برانچ آفس کی سربراہ 30 سالہ سفارتکار کلارا شنائیڈرووا ہلاک ہوگئی۔ اسرائیل میں قائم جمہوریہ چیک سفارتخانے کے مطابق حادثہ جمعرات کو شہر کے معروف علاقے یہودا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور فٹ پاتھ پر چڑھ کر کلارا شنائیڈرووا کو ٹکر مار دی۔اسرائیلی پولیس کے مطابق ڈرائیور کو جائے حادثہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے دو ٹرے کے درمیان منہ کی مدد سے دو پاؤنڈ سے زائد وزنی برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ڈیوڈ رش جنکے پاس بیک وقت سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں، کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ 30 سیکنڈ میں منہ کی مدد سے سب سے زیادہ برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا ریکارڈ قائم کرنا آسان ہوگا کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی منہ سے متعلق کئی ریکارڈز بنا چکے ہیں، جن میں منہ سے مارش…
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
تربیلا غازی (نامہ نگار)خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی مین بازار غازی میں تربیلا روڈ پر پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،کارروائی کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کے آغاز کے مقام سمیت روڈ کی مقررہ حدود پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انتظامیہ کے سامنے اپنا مقف پیش کیا،ان کی مداخلت کے بعد مشینری کو ہسپتال چوک سے بازار کے ابتدائی حصے میں منتقل کر دیا گیا، جہاں سے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا،تفصیلات کے مطابق تربیلا روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کی جانب…
اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
اسلام آباد / دوحہ،(نامہ نگار خصوصی)ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے شہری مصنوعی ذہانت (AI) کی تیاری اور اس کی سمت متعین کرنے میں بامعنی کردار ادا کریں، بجائے اس کے کہ وہ صرف دوسرے ممالک میں تیار ہونے والی ٹیکنالوجی کے صارف بن کر رہ جائیں۔ یہ بات جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے قطر کے شہر دوحہ میں منعقدہ سی این این گلوبل پرسپیکٹیوز کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں خودمختاری کا تصور محض ٹیکنالوجی کی ملکیت تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ…
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی کابینہ سے منظوری کے باوجود تاحال عملی مرحلے میں داخل نہیں ہو سکی جبکہ پالیسی کے تحت اے آئی کونسل کا قیام اور ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر بھی مالی وسائل کی کمی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اے آئی پالیسی پر عمل درآمد جون 2027 تک شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اس کے لیے درکار فنڈز کی دستیابی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق پالیسی کی منظوری کو تقریباً ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اس کے تحت مجوزہ اے آئی کونسل قائم نہیں ہو…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )6 کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار انسدادِ منشیات کاروائیوں میں 48.7 کلوگرام منشیات برآمد*کاروائیاں* راہوالی گوجرانولہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 18کلوگرام چرس برآمد اوٹھیاں جی ٹی روڈ سیالکوٹ سے مشکوک گاڑی سے 12کلوگرام چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار ایم۔ون موٹروے باہتر انٹرچینج واہ سے 2ملزمان 7.2کلوگرام چرس، 30 بور پستول بمعہ رانڈز گرفتار آبدرہ روڈ پشاور سے موٹرسائیکل سوار ملزم سے گاڑیوں کے سپئیر پارٹس میں چھپائی 6 کلوگرام چرس برآمد ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں بحریہ ٹان راولپنڈی میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران 5 کلو ہیروئن برآمد،…
