لاہور: رکشہ یونین کے اہتمام ڈرائیورز مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
Author: Khabrain News
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے شکایات کی وصولی، متعلقہ اداروں کو منتقلی اور ان پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی۔مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق اس سلسلے میں انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل نظام کی…
لندن(این این آئی) برطانیہ کے وزیر خزانہ جان ہیلی نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے گیس بلوں میں اضافی مقررہ چارجز ختم کرنے، لاکھوں گھرانوں کو مالی امداد دینے اور کھانے پینے کی 100 سے زائد اشیاء پر درآمدی محصولات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بجت میں گیس بلوں پر مقررہ یومیہ چارجز 2027 میں ختم کیے جائیں گے، جس سے تقریباً60 فیصد صارفین کو سالانہ اوسطاً 45پائونڈ کی بچت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ میں کونسل ٹیکس کے مخصوص درجوں میں آنے والے تقریباً20 ملین گھرانوں کو توانائی کے اخراجات کے لیے 100…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل)ترکیہ کے مشہور سیاحتی علاقے کاپاڈوشیا میں آتش فشانی چٹان کے تودے سمیت گرنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے مطابق حادثہ جمعرات کو علاقے کے قصبے گوریمے میں پیش آیا جہاں چٹان کی ایک ساخت، جسے پری چمنی کہا جاتا ہے اچانک ٹوٹ کر نیچے آگری۔یہ واقعہ سیاحتی مقام کے ایک داخلی راستے کے قریب پارکنگ کے قریب پیش آیا۔ امدادی کارکن ملبے میں دبے مزید افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔گورنر حسین کوک نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو ترک شہری تھے جبکہ تیسرے شخص…
نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سائے میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے پھیلا پر عالمی سطح پر بھارت شدید تنقید کی زد میں ہے۔بھارت میں مودی حکومت کی ناقص نگرانی اور کمزور قانون سازی کے باعث پورا ملک عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا ہے۔عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سرزمین سے سرگرم جرائم پیشہ کال سنٹرز امریکی شہریوں کو منظم…
کراچی(این این آئی) سیشن عدالت شرقی نے اینکر اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے وئے اقرار الحسن کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا منظور نہیں کی۔اقرار الحسن نے مجسٹریٹ کی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سیشن عدالت شرقی سے رجوع کیا تھا اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی۔
کراچی (این این آئی) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کا دورہ کریں اور نمائشوں میں شرکت کریں۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ نہ صرف سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے انعقاد میں بھی مدد کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی کی سربراہی میں…
لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات موقع پر وکلاء خواتین کا گروپ فوٹو۔
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ان سے ان کی رنگت پر ہونے والے تبصروں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ان تبصروں کو خواتین کیخلافتعصب اور جنس کی بنیاد پر امتیازی رویے کا مظہر قرار دیکر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تمنا بھاٹیا نے کہا کہ میرے خیال میں ایک تخلیقی صلاحیتوں کے حامل شخص کی حیثیت سے ہمارا سب سے اہم کام دوسروں کی بات سننا ہے۔اور جب ہم سنتے ہیں تو یہ سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہمیں کن باتوں کو اہمیت دینی ہے اور کن کو نظر انداز کرنا…
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے بڑھتے وزن اور جسمانی تبدیلیوں پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دے دیا۔ووگ انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ کہ بچے کی پیدائش کے بعد عورت کا جسم کن تبدیلیوں سے گزرتا ہے، اس کے باوجود کوئی تنقید کرنا چاہے تو یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔۔کترینہ نے زچگی کے بعد پہلے جیسی جسامت میں واپس آنے کے دبا پر بھی سوال اٹھایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں بننا ان کی دیرینہ خواہش تھی، وہ زندگی…
