لاہور (آئی این پی) سوشل میڈیا انفلوئنسر عروب جتوئی نے فیشن ڈیزائنرز پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ملبوسات تیار کریں جو عام لوگوں کی پسند، آرام اور روزمرہ ضروریات کے مطابق ہوں ۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر عوام روزمرہ زندگی میں جسم کو نمایاں کرنیوالے لباس نہیں پہنتے۔ ، اس لیے فیشن انڈسٹری کو عام لوگوں کی ترجیحات کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔عروب جتوئی نے اس تصور پر تنقید کی کہ لباس جتنا زیادہ جسم کو نمایاں کرے گا، پہننے والا اتنا ہی اچھا دکھائی دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ بعض ڈیزائنرز سمجھتے ہیں…
Author: Khabrain News
کراچی (آئی این پی) اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن خان نے اپنے نئے انداز اور فٹنس سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ایمن خان نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے بعد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔ ڈرامہ سیریل باندی کے بعد سے انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے رکھا ہے، جبکہ اس دوران وہ 3 بیٹیوں کی والدہ بھی بن چکی ہیں۔حال ہی میں ایک فیشن ویک کے دوران ایمن خان سنہری رنگ کے خوبصورت گائون میں جلوہ گر ہوئیں۔ ان کی نئی تصاویر اور بدلی ہوئی شخصیت نے…
لاہور(این این آئی) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1994ء میں ہاکی میں ورلڈ کپ جتوانے والے 58 سالہ شہباز سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں۔شہباز سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شہباز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 92 گول کیے، ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے آخری بار 1994ء میں ہاکی کا ورلڈ کپ جیتا تھا، وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈ کپ (1990 اور 1994)…
برلن (این این آئی) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے ان کے شاندار سیزن کو بیلن ڈی اور جیتنے والے تمام سیزنز میں بہترین قرار دیا گیا ہے ۔ خصوصی ایوارڈ بی او اے ٹی کیلئے شائقین نے ووٹنگ کی جس میں رونالڈو پہلے نمبر پر رہے۔ووٹ ڈالنے کے لیے ایک یورو فیس مقرر تھی اور شائقین متعدد بار ووٹ دے سکتے تھے۔ارجنٹائن کے لیونل میسی 2012 کے سیزن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جب انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں ریکارڈ 91 گول کیے…
لاہور(این این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان فٹ بال کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے تحت نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور تکنیکی عملے کے تبادلوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے تربیتی کیمپس اور کوچنگ ایجوکیشن پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال میچز کے انعقاد کے مواقع…
دہلی (آئی این پی) بھارتی سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کیلئے زمین عطیہ کرنے سے متعلق زیرِ گردش دعوئوں کی تردید کر دی۔ انسٹاگرام پر عمران مرزا نے پوسٹ شیئر کی ہے۔مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا ۔ کہ محمد اظہرالدین اور ثانیہ مرزا کی وائرل تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے جبکہ زمین عطیہ کرنے کی خبر بھی جعلی ہے۔
لاہور (این این آئی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)نے اپنی سرکاری رہائشی اسکیم ایل ڈی اے سٹی کی اسٹریٹ لائٹس کو 100فیصد سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے جناح سیکٹر میں ایل ای ڈی سولر لائٹس کی تنصیب کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔
لاہور( این این آئی)ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہونے کے بعد دو روز میں فی کلو قیمت میں30 سے 40 روپے کمی دیکھی گئی ہے اور مزید کمی کا بھی امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے ایل پی جی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے تاہم موسم سرما میں ایل پی جی کے بحران کا خطرہ تاحال منڈلا رہا ہے۔16 اکتوبر سے قبل لوڈ ہوکر پاک،ایران بارڈر پہنچنے والے ایل پی جی پارسلز کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، 16 اکتوبر تک جو…
لاہور( این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 300 کیوسک…
لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 6کارروائیوں کے دوران 7ملزمان گرفتار ،انسدادِ منشیات کارروائیوں میں48.7کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راہوالی گوجرانولہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 18کلوگرام چرس برآمد، اوٹھیاں جی ٹی روڈ سیالکوٹ سے مشکوک گاڑی سے 12کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار ،ایم۔ون موٹروے باہتر انٹرچینج واہ سے 2ملزمان 7.2کلوگرام چرس، 30بور پستول بمعہ رائونڈز گرفتار ، آبدرہ روڈ پشاور سے موٹرسائیکل سوار ملزم سے گاڑیوں کے سپئیر پارٹس میں چھپائی 6…
