لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 22روپے اضافے سے 563روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 15 روپے اضافے سے388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت28روپے کمی سے 239روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔
Author: Khabrain News
ابوظہبی ( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوڈانی فوج کو غیر قانونی طور پر اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے جرم میں آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گوریونوف مشین گنوں کا گولہ بارود امارات لایا گیا اور اسے طبی آلات ظاہر کرکے سوڈان کے شہر پورٹ سوڈان منتقل کرنے کی تیاری کی گئی تھی۔یہ گولہ بارود پکرا گیا اور ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ابوظہبی کی وفاقی اپیل عدالت نے مجرم قرار دیے گئے افراد…
لاہور (پ ر) انڈونیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رحمت ہندیارٹا کسومہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلیمی شراکت داری، مشترکہ تحقیق اورطلبہ و اساتذہ کے علمی تبادلوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انوویشن پروفیسر عابد شیروانی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی روابط اور تحقیقی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل) لاہور میں موسم کے حال کی موجودہ صورتحال میں دن کے وقت موسم صاف اور دھوپ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 30C سے 31C، کم سے کم درجہ حرارت (رات)17C، ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب تقریبا 34% سے 47%رہا جبکہ شہر میں سموگ (Smog) اور فضائی آلودگی کی فضا برقرار ہے جنکہ موسمِ سرما کی دستک،راتوں میں خنکی بڑھ گئی مگردن میں تیز ابھی بھی دھوپ کا راج ہے اور لاہور میں اسموگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمات نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یومِ جمہوریہ پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اخوت کے گہرے رشتوں پر قائم ہیں۔ جمعرات کو ترکیہ کے 103ویں یومِ جمہوریہ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ دفاع، ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کا بڑھتا ہوا تزویراتی تعاون علاقائی امن، استحکام…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے پیشگوئی کی ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے عوامی غصے یا مایوسی میں آنے والے وقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایڈم موسیری نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اے آئی کے خلاف غصے میں اضافہ ہوگا کیونکہ ملازمتوں سے محرومی، آن لائن مواد کی ملکیت اور تخلیقی کام کے مستقبل کے حوالے سے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آئی کے حوالے سے مزاحمت اور سخت ردعمل زیادہ عام ہو جائے گا کیونکہ اے آئی…
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یوم نگہداشت و معاونت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نگہداشت اور معاونت ایک مہذب، ہمدرد اور فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔ بزرگوں، بچوں، خصوصی افراد اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ خاندان اور معاشرے کی مضبوطی میں نگہداشت کرنے والوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ایسے افراد دوسروں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں بہتر زندگی گزارنے میں…
بیجنگ (این این آئی)وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی )کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم، تکنیکی تربیت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی پروگراموں کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے پائیدار معاشی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے، صنعتی ترقی اور مشترکہ معاشی خوشحالی کے…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل) مارکیٹ میں سرکاری سبزی و پھلوں کے زحوالے سے نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔ خاص طور پر پیاز، ٹماٹر اور لہسن عام دکانوں پر مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے، غذائی تحفظ یقینی بنانے اور عوام کو معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتا ہوا درجہ حرارت، پانی کی قلت اور زرعی پیداوار پر پڑنے والے اثرات غذائی تحفظ کے لیے بڑے چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جدید اور ماحول دوست زرعی طریقوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سلمیٰ بٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے…
