مظفر آباد(نیوز ایجنسیاں ) آزاد کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک کارروائی کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو بازیاب کرا لیا ہے۔پولیس کے مطابق کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔راولاکوٹ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق جج کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم راولاکوٹ سے پلندری کے راستے مظفر آباد جا رہے تھے کہ…
Author: Khabrain News
کراچی (این این آئی) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کا دورہ کریں اور نمائشوں میں شرکت کریں۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ نہ صرف سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے انعقاد میں بھی مدد کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی کی سربراہی میں…
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان گزشتہ دو سال کے دوران غیرملکی سیاحوں کی پہلی ترجیح بنا رہا، 2024ء اور 2025ء میں مجموعی طور پر 44لاکھ سے زائد افراد سیاحتی ویزوں پر پاکستان آئے۔ایف آئی اے نے مربوط سرحدی نظام کی مدد سے رپورٹ تیار کرلی۔ایک رپورٹ کے مطابق 2024ء کے دوران 21لاکھ 83ہزار غیرملکی سیاح پاکستان آئے، سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 22لاکھ 90ہزار ہوگئی۔سیاحتی ویزوں پر سب سے زیادہ لوگ افغانستان سے پاکستان آئے، 2سال کے دوران 12 لاکھ 16ہزار 873افغان باشندوں نے وزٹ کیا، افغانستان سے سالانہ بنیاد پر سیاحوں کی آمد میں بتدریج کمی دیکھی گئی، میں 6لاکھ 41ہزار اور…
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سمارٹ سیف سٹیز منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 337 نئی ملازمتیں دینے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 48 کروڑ 93 لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سمارٹ سیف سٹیز منصوبے کے لیے نئی آسامیوں اور سالانہ آپریشنل اخراجات کی مد میں فنڈز فراہم کرنے کا معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ منصوبے میں 337نئی آسامیوں کے لیے 52 کروڑ 25 لاکھ ایک ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ منصوبے کو چلانے کے اخراجات پورے کرنے…
یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
اسلام آباد(این این آئی)بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی متعدد رہنماؤں کی احتجاج کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی ودیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف احتجاج کیسز کی سماعت ہوئی۔انسداددہشت گردی عدالت میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی گئیں جنید اکبر، لطیف کھوسہ،نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت بھی خارج کی گئیں۔اس…
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ میں قیوم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون’چوہنگ میں ابرار سے 2لاکھ 42 ہزار روپے اور موبائل فون’ غازی آباد میں زمان سے 2لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون’ لوہاری گیٹ میں زین سے 2لاکھ روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ رنک محل سبزہ زار اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
اسلام آباد (عادل عباسی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر مسلسل خاموشی اور اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی سرگرمیوں میں کمی نے پارٹی کی حکمت عملی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایک طرف عمران خان سے ملاقاتوں میں حکومتی رکاوٹوں کا معاملہ برقرار ہے تو دوسری جانب پارٹی کی مرکزی قیادت، مقامی رہنماں اور کارکنوں کی جیل آمد میں کمی کو بھی سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں یہ سوال شدت اختیار کر رہا ہے کہ کیا تحریک…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مائرہ خان کی بولڈ ڈریسنگ اور ٹریول ریلز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں انہیں مختلف ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔مائرہ خان کے حالیہ بولڈ مغربی لباس اور سوشل میڈیا پوسٹس پر بعض صارفین نے تنقید کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ذاتی پسند اور لباس کے معاملے میں دوسروں کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھایا، جبکہ مائرہ خان کی جانب سے ان تنقیدوں پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔
