سیول(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی دی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔پاکستان اور جنوبی کوریا کی سپریم کورٹس کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، دستخط کی تقریب جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سپریم کورٹ آف کوریا میں منعقد ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی دی نے سپریم کورٹ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں ممالک کے چیف جسٹس صاحبان کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون…
Author: Khabrain News
دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں منعقدہ عرب ریڈنگ چیلنج کے عالمی مقابلے میں مصر کی طالبہ میار نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔دبئی میں منعقدہ اختتامی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے فاتح طالبہ کو اعزاز دیا گیا۔ مصری طالبہ کی کامیابی عرب دنیا میں نوجوان نسل کی تعلیمی صلاحیتوں اور مطالعے سے دلچسپی کی ایک نمایاں مثال بن کر سامنے آئی ہے۔فاتح طالبہ کو پانچ لاکھ درہم کا انعام دیا گیا۔ اس عالمی تعلیمی مقابلے کا مقصد عرب دنیا…
لاہور ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے حوالے سے ”محتاط حد تک پرامید” ہے، یہ بات انہوںنے جمعہ کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ یہ انٹرویو اس ہفتے تہران کے دورے پر جانے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے بعد ان کا پہلا انٹرویو تھا۔چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اس ماہ دو بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کا حالیہ ترین دورہ پیر کے روز ہوا، جس میں وہ سعودی…
لاہور ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپر چونیٹی اینڈ ٹر انسفارمیشن لانچ کردیا۔ پیوٹ (PIVOT) پنجاب میں اقدار،مواقع اورتبدیلی کیلئے جدت کا پروگرام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیوٹ کیلئے STEP پورٹل بھی لانچ کردیا۔ تقریب میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد،پاکستان بزنس کونسل کے ارکان، مایہ نازسرمایہ کاروں اور نمایاں صنعت کاروں نے شرکت کی۔ صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے پیوٹ (PIVOT) کے اجراء کا خیر مقدم کیا اوربھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے پیوٹ (PIVOT)کے بارے میں ارتقائی جائزہ پیش…
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 16 پیکجز متعارف کروائے، جن میں پرائیوٹ حج سکیم کے تحت اکانوی پیکج 14 لاکھ سے ساڑھے17 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق معیاری پیکج 18 لاکھ 40 ہزار سے 23 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کیا گیا جبکہ پریمیم پیکج 25 لاکھ 50 ہزار سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کی لاگت، ٹیکسز اور توانائی کے مسائل حل کرنے کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔ چھوٹے کاروبار کے سالانہ حجم کی حد 15 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے حجم کی حد 80 کروڑ سے بڑھا کر 2 ارب روپے کردی گئی ہے۔لاہور ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کی فنانسنگ میں نمایاں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت، ہاسنگ اور برآمدات کو بھی خصوصی…
سیول:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے جنوبی کورین ہم منصب سے گفتگو کر رہے ہیں
یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
چنیوٹ (این این آئی) کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین مقدس آئین ہے،مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں، آپ نے پارلیمنٹ میں دفاع ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کس کو بھیجا ہے؟۔چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے پارلیمنٹ میں دفاع ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کس کو بھیجا ہے؟ پچھلے دنوں ایک عورت نے حضرت مولانا پر کوئی بات کردی، میں ایبٹ آباد میں تھا، میں نے کہا…
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن )کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اس طرح کی صورتِ حال پیدا ہو جاتی ہے، اس میں پریشانی کی بات نہیں، پارٹی میں یہی کوشش ہو گی کہ تلخ کلامی کو روکا جائے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ 28 ویں ترمیم کا مسودہ ابھی تک فائنل نہیں ہوا، 28 ویں ترمیم جب پارلیمنٹ میں آئے گی تو اس پربحث ہو گی۔اس…
