روات(نمائندہ خبریں )ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر مرزا وقاص کی بڑی کارروائی: بحریہ فیز 7 میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ڈیک، موبائل فونز اور ملزمان گرفتار ایس ایچ او روات مرزا وقاص کی سربراہی میں پولیس نے بحریہ ٹان فیز 7 میں لگا تار تیسرے دن کارروائی کرتے ہوئے اونچی آواز میں میوزک لگا کر ڈانس پارٹی کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے. پولیس نے موقع سے سانڈ سسٹم (ڈیک)، موبائل فونز اور دیگر سامان ضبط کر لیا ہے. بحریہ ٹان فیز 7…
Author: Khabrain News
پشاور (خبریں نیوز)خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق اور سماجی کارکن ڈاکٹر حمیرا عنبرین کو پاکستان ویمن لیڈرز پروجیکٹ کے لیڈرشپ بوٹ کیمپ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ملک بھر ک57 اضلاع سے 8 ہزار سے زائد خواتین کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں میں ڈاکٹر حمیرا عنبرین کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں، علمی و تحقیقی خدمات، سماجی سرگرمیوں اور خواتین کو معاشی و معاشرتی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جاری کوششوں کا اہم اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں سے منتخب ہونے والی…
کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کا وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔وائرل ویڈیو میں کار سوار افراد کو راہ گیروں کو اسلحہ دکھا کر ہراساں کرتے اور ان کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ویڈیو کی صداقت سمیت واقعے کے تمام حقائق کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کی سہولت کاری میں ملوث افسران و ملازمین کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بجلی چوری کروانے میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو گی جبکہ منظور شدہ لوڈ کے مطابق ذمہ دار میٹر انسپکٹرز کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے میٹر ریڈنگ لینے والے میٹر ریڈرز کے خلاف مقدمات درج کروانا شروع کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی علاقے میں بجلی چوری…
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی ایک اور بڑی کامیابی،10سال سے لاپتہ قوتِ سماعت و گویائی سے محروم عبدالقدیر کے اہلِ خانہ کا سراغ لگا لیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی ”میرا پیارا” نے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے 10سال پرانا گمشدگی کا کیس حل کیا۔ عبدالقدیر A2016ء میں اہلِخانہ کے ہمراہ کراچی آیا جہاں کورنگی کے علاقے سے لاپتہ ہوگیا۔ گمشدگی کے وقت 13 سالہ عبدالقدیر سماعت و گویائی سے محروم ہونے کے باعث گھر کا پتہ بتانے سے قاصر تھا۔ 2019 ء میں عبدالقدیر خیبر پختونخوا کے ضلع…
کراچی(این این آئی) بھارتی جیلوں سے 9 سال بعد رہائی پانے والے چار پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے ماہی گیروں میں احمد نواز، عبدالرحمن، وقاص علی اور ارشد شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق احمد نواز اور عبدالرحمن کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 سے ہے، جبکہ وقاص علی اور ارشد تاحال اپنا مکمل پتہ بتانے سے قاصر ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ وقاص علی اور ارشد کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے تک انہیں ایدھی ہوم میں رکھا جائے گا، تاکہ ان کی شناخت…
کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پاک کالونی، سائٹ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزادہ عرف سلیم اور فواد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ زخمی ملزم جہانزادہ عرف سلیم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 2026 میں ایم…
کراچی(این این آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں مالیاتی قواعد کی مبینہ خلاف ورزی اور ادائیگیوں کے نظام میں نگرانی کے فقدان سے متعلق معاملہ سامنے آگیا ہے، جہاں محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ نے پیشگی آڈٹ کے بغیر چیک جاری کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوخط ارسال کردیا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق متعدد بار یاد دہانی کے باوجود مطلوبہ مالیاتی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث ادائیگیوں کی قانونی حیثیت اور قواعد کے مطابق ہونے کی جانچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ کی جانب سے ڈائریکٹر لوکل فنڈ…
ملتان ( جنرل رپورٹر)نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 85 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید پیدا ہوگئی ہے۔اس سے 85 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو متبادل پلان کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 ہزار ڈالر تک مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے،اس وقت آئی ایم ایف کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مجوزہ آٹو پالیسی میں پٹرول اوردیگر اندرونی احتراق والے انجن کی گاڑیوں پرآٹوموٹیو ڈویلپمنٹ لیوی…
لاہور (این این آئی )ایڈیشنل چیف سیکرٹری باقی صفحہ6بقیہ نمبر 20 پنجاب افتخار علی سہو سے پنجاب گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں پنشنرز کے چارٹر آف ڈیمانڈز اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے متعلقہ محکموں کو پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے معاملات پر ایم ڈی ہائوسنگ سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ۔ اس کے ساتھ انہوں نے گروپ انشورنس کے معاملے پر بھی قانونی پہلوئوں اور…
