Author: Khabrain News

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کیئر پلس میڈیکل سینٹر، جی-8 مرکز اسلام آباد کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد ارمان نیکسس کے تعاون سے کروایاگیا، جس میں خواتین کی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔سیمینار 24 اکتوبر کو کیئر پلس میڈیکل سینٹر آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹر پروفیسر نادر محمود ،ڈاکٹر اسما طارق،اور نے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور جدید علاج کے طریقوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔شرکا نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کیا، جنہوں نے واضح الفاظ میں بتایا کہ پچھلے تین سالوں میں مجموعی طور پر اتنی دہشت گردی نہیں ہوئی جتنی صرف اس ایک سال کے دوران ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس معاملے پر سنگین حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وفاق کی جانب سے صوبوں کی سیکیورٹی کے لیے، خصوصا خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 160 ارب روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ بحث کے دوران اس بات کو انت ایوانِ بالا اور قومی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نور الدین داوڑ نے ریلوے ریزرویشن آفس راولپنڈی کے مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز کو دوبارہ سپروائزر تعینات کر دیا ہے۔ گزشتہ سال خواتین کی جانب سے مسلسل انہیں ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ریلوے پولیس کی ڈی ایس پی نائلہ اشرف نے انکوائری کرتے ہوئے امتیاز کیخلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کی تھی مگر اس موقع پر بھی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نور الدین داوڑ نے معاملہ کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے فوری طور پر ڈپٹی ڈی ایس کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنائی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے درمیان پاکستان میں کینابس کے ابھرتے ہوئے شعبے میں سائنسی تحقیق، تکنیکی تعاون اور ریگولیٹری نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر عابدہ رضا جبکہ سی سی آر اے کی جانب سے ڈائریکٹر آصف ہارون نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور وائس چانسلر پی ایم اے ایس…

مزید پڑھیں

تربیلا غازی (نامہ نگار)گاں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی پر سوالاتدس سال گزرنے کے باوجود سرکاری وال مین تعینات نہ ہو سکا، سابق چیئرمین وی سی پہائی ملک شیر اعظم بغیر معاوضے کے خدمات انجام دینے پر مجبور،تحصیل غازی کے نواحی گاں پہائی میں سرکاری ٹیوب ویل گزشتہ تین روز سے خراب ہونے کے باعث اہلِ علاقہ پینے کے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں،جبکہ متعلقہ محکمہ کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے،مقامی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج وگہل کی تاریخ کا ایک یادگار اور تاریخ ساز دن ہے!78 سالہ انتظار ختم، وگہل کیباقی الگ شناخت بحال آج کا دن صرف ایک انتظامی کامیابی نہیں بلکہ وگہل کے عوام کی اجتماعی جدوجہد، اتحاد، عزم اور اپنے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کرنے کی کامیابی ہے۔ الحمدللہ، آج وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت دلانے کی جدوجہد ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔گزشتہ 78 سالوں سے وگہل کو کبھی کسی دوسرے موضع کے ساتھ منسلک کیا جاتا رہا اور کبھی کوئی موضع وگہل کے ساتھ نتھی کیا جاتا رہا ، لیکن آج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ہنرمند نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی تعلیم کو روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کے لیے جدید تربیتی مواقع پیدا کرنے کے لیے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے سنٹر فار لائف لانگ لرننگ اور برطانیہ کے ادارے وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے درمیان مفاہمت…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے لین دین کے تنازعہ اور ذاتی رنجش پر خاتون اور اسکی بیٹی کو قتل کیا، سی پی او حسن مشتاق سکھِیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، پولیس نے قلیل وقت میں موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دونوں خواتین کو گلا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،مدعی مقدمہ کے مطاق ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم منظور کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم منظور کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ کینٹ پولیس نے مئی 2026 میں گرفتار کیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

مزید پڑھیں