Author: Khabrain News

اسلام آباد(خبریں نیوز )صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی میزبانی میں سردار فارم ہاس چک شہزاد پر ملک بھر سے آئے ممتاز سینئر صحافیوں، معروف اینکر پرسنز اور اہلِ قلم کے اعزاز میں اہلِ قلم و اربابِ صحافت کے نام، ایک پروقار شام کے عنوان سے پرتکلف عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔اہل صحافت کے اعزاز میں دیئے گئے گرینڈ ڈنر نے ملک گیر جرنلسٹ کنونشن کی صورت اختیار کرلی۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ملک کے مختلف شہروں سے تشریف لانے والے ممتاز سینئر…

مزید پڑھیں

ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل ظفر اللہ خان ہلا ل امتیاز اور وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر قمر الزمان کی موجودگی میں دونوں اداروں کے نمائندگان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں

پیرس (بیورو رپورٹ)فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام جموں و کشمیر کے تنازعہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل پر منحصرہے،مسئلہ کشمیر سیاسی، قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر مضبوط مقدمہ ہے اور پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے علاقوں میں غیر قانونی،بغیر نقشہ، خلاف ضابطہ کمرشل بلڈنگز ،مارکیٹوں،پلازوں اور بڑے بڑے گوداموں کی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے، میونسپل آفیسر پلاننگ سہیل اسلم سمیت شعبہ بلڈنگ برانچ کے کرپٹ اور راشی عملہ نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،خبریں تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت بی بلاک سٹلائٹ ٹان راولپنڈی کے علاقوں میں بغیر نقشہ و کمرشلائزیشن پلازے اور مارکیٹیں، بڑے بڑے گودام دھڑلے سے بنائے جارہے ہیں، افسران بالا کے قریب سمجھے جانیوالیاس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA)، اور اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کے مابین ڈائریکٹر جنرل FGEHA، کیپٹن(ر) ظفر اقبال کی موجودگی میں لاہور میں رہائشی منصوبے کے آغازکے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلایز ہاسنگ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جوائنٹ ونچر فیض عمر ،جبکہ سمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کی جانب سے سردار عادل عمر نے ایم -او- یو پر سائن کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر ،چیف انجینیئر، ڈائریکٹر IT ،ڈائریکٹر فائنانس ، اور ایف جی ای ایچ اے کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔مجوزہ رہائشی منصوبہ…

مزید پڑھیں

مندرہ ( بیورو رپورٹ)ایس پی صدر انعم شیر کا تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا سرپرائز وزٹ، سکیورٹی انتظامات اور پولیس کارکردگی کا جائزہ ، تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر انعم شیر نے تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا سرپرائز وزٹ کیا، جہاںانہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات، کوت اور عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، دورے کے دوران ایس پی صدر نے تھانوں میں موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات…

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کو ریکارڈ سمیت3 نومبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف معافی مانگ رہے ہیں دوسری طرف وضاحت پر وضاحت دے رہے ہیں، یہ آپ کیا کر رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں ان کو پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت…

مزید پڑھیں

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ، فری لانسرز نے برآمدات سے 197ملین ڈالر آمدن حاصل کی۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نمایاں اعداد و شمار پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈیجیٹل معیشت پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، روزگار میں اضافے اور زرمبادلہ کے…

مزید پڑھیں

خانپور (نمائندہ خصوصی)ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور اور اس کے گرد و نواح میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم اور متعلقہ دستاویزات سے محروم افغان شہریوں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد انخلا کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خانپور، سرائے صالح، اور مضافاتی علاقوں میں مرحلہ وار آپریشن اور چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مقررہ وقت کے اندر تمام غیر مقیم غیر ملکیوں…

مزید پڑھیں