Author: Khabrain News

لاہور(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب سے پابندی کے باوجود افغانستان میں افیون کے لیے پوست کی کاشت میں 4 گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی رپورٹ کے مطابق پوست کی کاشت کا رقبہ 2025 میں 10 ہزار ہیکٹر تھا، جو 2026 میں بڑھ کر 43 ہزار ہیکٹر (تقریبا ایک لاکھ 6 ہزار 200 ایکڑ) تک پہنچ گیا۔ اسی طرح افیون کی متوقع پیداوار بھی 2025 کے 300 ٹن سے پانچ گنا بڑھ کر 2026 میں 1500 ٹن ہوگئی۔طالبان حکومت کی 2022 کی کارروائی کے نتیجے میں پوست…

مزید پڑھیں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 85پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30اکتوبر کیلئے ہوگا۔ پٹرولیم قیمتیں

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وزارت اطلاعات و نشریات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان کا جھوٹا بیانیہ ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کا عکاس ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ، مارٹر گولہ برسائے، طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ بھارتی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان…

مزید پڑھیں

ملتان(سجادبخاری)40 سال سے پاکستان پیپلزپارٹی میں کھڑے ہیں اچھے اوربرے دن بھی دیکھے ہیں مگرجماعت نہیں چھوڑی۔ پتھراپنی جگہ پر بھاری ہوتا ہے تین ،تین مرتبہ جماعتیں بدلنے والے اپنی سیاسی قدرومنزلت کھو جاتے ہیں۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کی نظروں میں انکاشمار لوٹوں میں ہوتا ہے۔ الحمدللہ میرے خاندان میں کوئی لوٹانہیں بنا اورنہ ہی بنے گا۔ اپنی جماعت کے ہرفیصلے کاپابند ہوں سینٹ کاالیکشن لڑنا یالڑانا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کافیصلہ حتمی ہوگا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کیلئے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سات کیا اگرد س مرتبہ گورنرراج…

مزید پڑھیں

 تہران ، واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں) امریکہ نے ایران کو مذاکرات کیلئے خط لکھ دیا۔ ادھر پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر امریکی نیوز وی  سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کرلی ہے جبکہ سعودی عرب نے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ جنگ میں جلد بازی نہ کی جائے۔  ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی ایم کیو ون (MQ-1) ڈرون کو روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی ارنا…

مزید پڑھیں

کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں ) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولیدہ کے علاقے مینازمیں دہشتگردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا، تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلا ک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد…

مزید پڑھیں

لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے سٹروک ڈے پر پانچ ارب روپے کے اضافی فنڈز دینے، ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر سٹروک  سنٹر، کارڈیک، پیڈیاٹرک سنٹر اور کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجری جلد شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ سٹروک ڈے کی مناسبت سے پنز میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنز آئی سی یو اور کنٹرول روم کا دورہ کیا اور آپریشن تھیٹرکی گیلری سے نیوروسرجریز کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے…

مزید پڑھیں

پٹنہ(این این آئی)ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں ہندو تو ا غنڈوںنے نمازیوں پر حملہ کر دیا ،مسجد کے امام کو گالم گلوچ کا نشانہ بنایا اور مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے اور اسے بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غنڈوںنے مسلمانوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نمازپڑھ کے مسجد سے باہر آرہے تھے۔ انہوںنے امام کو مسلسل ہراساںکیا، دھمکیاںدیں اور انکی سائیکل بھی چوری کر لی۔ ایک مقامی شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ حملہ آوروںنے نمازیوںکو دھمکیاںدیں اور کہا کہ وہ مسجد کو بم سے…

مزید پڑھیں

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا ملائیشیا کے ہم منصب خالد بن نور الدین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حالیہ علاقائی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں