Author: Khabrain News

لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سالگرہ کا دن کاشتکار بھائیوں کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 10 بڑے اعلانات کر دیئے۔ پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے پہلا ”اپنا کسان بینک” قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیوٹ کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے ایک کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان کیا اور تین کروڑ لون پر دو فیصد اور پانچ کروڑ لون پر پانچ فیصدانٹرسٹ لینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم…

مزید پڑھیں

نیو یارک، واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور چین نے ایران امریکا جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں بڑی تباہی کا انتباہ جاری کردیا ۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا، دوبارہ حملہ کرنا پڑا تو یقینا کروں گا۔ ادھر تہران نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق بیان سفارت کاری سے بے اعتناعی…

مزید پڑھیں

تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرِاعظم نے ایران کو اپنے ملک کے لیے وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کے ساتھ تعاون کے ذریعے اس خطرے کو ختم کرنے کی امید ظاہر کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک منفرد موقع ملا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو میں امریکا کو اپنا شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے خلاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔صادق سنجرانی کو پاکستان بھر سے رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔48 سالہ صادق سنجرانی مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی، جبکہ 39 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بھی بنے۔نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 1998 اور…

مزید پڑھیں

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں1روپیہ 85پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 377 روپے91پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 75 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29اکتوبر کیلئے ہوگا۔ دریں اثناء حکومت نے پیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کردی، جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی…

مزید پڑھیں

میڈرڈ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپین کے صوبے تولیدو میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 68افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ میڈرڈ سے سیویل جانے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا، تصادم کے بعد دونوں ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈھلوان سے نیچے جا گریں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے اندلس جانے والی تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے، جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ٹرینیں ٹکرا گئیں

مزید پڑھیں

لاہور(خبریں ڈیجیٹل) خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ فرنٹ فٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ آصف علی زرداری حکومت سے ناراض ہیں ‘ محسن نقوی کا جو پلان ہے صوبوں کا اس سے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے معاملے پر کہ فیوچر میں پاکستان کے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بلاول بھٹو بہتر ہیں۔سابق گورنر محمد زبیر کے بڑے انکشافات پوڈ کاسٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

مزید پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے سانحہ 9مئی ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی وزرا سمیت دیگر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9اور 10مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ اور املاک کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں غیرفعال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش ، پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر…

مزید پڑھیں