لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ارفع کریم ٹاورمیں سندھ پولیس کے 33زیر ِ تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کیلئے دو روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کے دوران شرکا کو امن و امان کے شعبے میں پی آئی ٹی بی کے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات، بالخصوص اے آئی کے استعمال اور انٹیگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ سیشنز میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کو موثربنانے، متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ بہتر بنانے اور جسٹس سسٹم کے مختلف مراحل کو مزید فعال بنانے پر روشنی…
Author: Khabrain News
لاہور (پ ر)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) آٹو سٹیئرنگ اور ٹیلی میٹکس جیسی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے ، جنہیں 2028 تک اپنی مصنوعات میں شامل کرنے کا ابتدائی ہدف رکھا گیا ہے۔ ان تفصیلات سے کمپنی کی سربراہ برائے تحقیق و ترقی حمیرا ذوالفقار اور جنرل منیجر کوالٹی فراز شاہ نے بدھ کو لاہور میں کمپنی کے تحقیقی و ترقیاتی مرکز کے دورے کے موقع پر صحافیوں کو آگاہ کیا۔کمپنی کے مطابق اس مرکز پر کام 2023 میں شروع ہوا اور یہ 2025 میں مکمل ہوا، جس پر تقریبا 37 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئی۔ یہاں…
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کو ریکارڈ سمیت3 نومبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف معافی مانگ رہے ہیں دوسری طرف وضاحت پر وضاحت دے رہے ہیں، یہ آپ کیا کر رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں ان کو پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت…
نیویارک(این این آئی) پاکستان نے خلیجی جنگ کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش اور شناحت کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ کے زیر جائزہ عرصے کے دوران کسی نئے لاپتا شخص کی شناخت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے زیر جائزہ عرصے کے دوران کسی نئے لاپتا شخص کی شناخت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990ء اور 1991ء کے المناک واقعات کے طویل انسانی اثرات ختم کرنے کے…
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مضبوط حکومتی روابط کے علاوہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قانونی امور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر عرفان دادوف اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ، فری لانسرز نے برآمدات سے 197ملین ڈالر آمدن حاصل کی۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نمایاں اعداد و شمار پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈیجیٹل معیشت پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، روزگار میں اضافے اور زرمبادلہ کے…
لاہور( این این آئی)قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی فضائوں میں واپسی کا سفر ایک اور اہم مرحلے میں داخل ہو گیا، لندن کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7کر دی گئی، جبکہ برمنگھم کیلئے براہ راست فضائی آپریشن بھی یکم دسمبر سے بحال کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، پہلی بار بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے فضائی آپریشن کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔نئے شیڈول کے تحت اسلام آباد سے پانچ، جبکہ لاہور سے دو پروازیں لندن کے لیے روانہ ہوں گی، یوں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطہ اب روزانہ…
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور پارٹی کے اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما مکھیا عالم چند کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کی جانب سے منعقدہ تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد رحیم اعوان نے کی۔مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر سینیٹر نیلوفر بختیار تھیں، تقریب کی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نیلوفر بختیار نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور…
لاہور (این این آئی)نرسری سے پانچویں جماعت تک نئے نصاب کی درسی کتب کو غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے پیکٹا نے کتابوں کی نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پانچویں جماعت تک نئے نصاب کی منظوری دی تھی، جس کے تحت تعلیمی سال 2027-28میں طلبہ کو نیا نصاب پڑھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے نصاب کو چھپائی کے لیے بھیجنے سے قبل غلطیوں کی نشاندہی کے لیے ماہرینِ تعلیم کو بھجوایا گیا ہے۔ نصاب میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی کے باعث اسے دوبارہ نظرثانی کے لیے بھیجنا پڑا۔دوسری جانب پبلشرز نے پیکٹا سے نئے نصاب کی کتابیں…
پشاور (این این آئی) ایران سے اغوا ہونے والے پشاور کے شہری یاسر علی کو اغوا کرنے والے دونوں ملزمان افغان شہری نکلے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق بازیاب شہری تاوان کی غرض سے 7 لاکھ روپے ادا کر چکا ہے، ملزمان اس سے مزید 70 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے بازیاب ہونے والے مغوی یاسر علی نے بیان میں بتایا ہے کہ اغوا میں ملوث دونوں ملزمان افغان شہری ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے اہلِ خانہ پشاور میں مقیم ہیں،…
