Author: Khabrain News

راولپنڈی، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 9دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ صدر ، وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں 5143آپریشنز کے دوران2410 دہشت گرد مارے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26اکتوبر 2026 کو بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9دہشت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ خطے میں ائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مکہ الائنس فار ڈیفنس کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے نعمان محمود کو مکہ الائنس فار ڈیفنس کا سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کیلئے نئی ذمہ داریوں میں…

مزید پڑھیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہننورین نیازی کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کوطبیعت میں خرابی کی شکایت پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے چند بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے…

مزید پڑھیں

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)سمندری طوفان ارنب بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز طوفانی ہوائوں کے باعث درخت گر گئے، جبکہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔بھارتی حکام کے مطابق طوفان ٹکرانے سے قبل آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، دونوں ریاستوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی، بعض اسکول بند کر دیے گئے اور ٹرینیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ آندھرا پردیش کے 3…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (حبہ عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، گزشتہ تین سالوں میں اتنی دہشت گردی نہیں ہوئی جتنی صرف ایک سال میں ہو چکی ہے، جو حکومتی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔*خبریں نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ملک کے تمام سیاسی اور سیکیورٹی مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ محاذ آرائی سے مسائل…

مزید پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے فوجی کمانڈروں کو جنگ کے لیے مکمل تیاری اور سخت تربیت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یہ بات کوریائی عوامی فوج کے کمپنی کمانڈروں کے تیسرے اجلاس کے شرکا کے ساتھ نشست کے دوران کہی۔ کم جونگ ان نے فوجی کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنی یونٹوں کو جنگ کے لیے پوری طرح تیار کریں اور سخت و مسلسل تربیت کے ذریعے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں۔انھوں نے حکمراں ورکرز پارٹی سے وفاداری ثابت…

مزید پڑھیں

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم وہ حکومت بنانے کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک 27لاکھ سے زائد ووٹوں، یعنی مجموعی ووٹوں کے تقریباً 57فیصد کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اتحاد کو 56نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49نشستوں پر برتری حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت اتحاد سے الگ 28نشستوں پر آگے…

مزید پڑھیں