لاہور(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے فوجی کمانڈروں کو جنگ کے لیے مکمل تیاری اور سخت تربیت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یہ بات کوریائی عوامی فوج کے کمپنی کمانڈروں کے تیسرے اجلاس کے شرکا کے ساتھ نشست کے دوران کہی۔ کم جونگ ان نے فوجی کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنی یونٹوں کو جنگ کے لیے پوری طرح تیار کریں اور سخت و مسلسل تربیت کے ذریعے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں۔ انھوں نے حکمراں ورکرز پارٹی سے وفاداری…
Author: Khabrain News
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے ایل پی جی کی سپلائی مکمل بحال نہ ہوئی تو موسم سرما میں ریٹ ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ سکتا ہے، ایسوسی ایشن ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے، جس کے بعد گزشتہ دو روز میں 30 سے 40 روپے فی کلو کمی آئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین نے بتایا کہ ایران سے ایل پی جی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے جبکہ موسم سرما میں ایل پی جی کے بحران کا خطرہ…
راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے ضلع بھر میں ٹریفک کی موثر روانی، حادثات کی روک تھام اور لا انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے سرکل انچارجز سے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں میٹنگ کی۔جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے محفوظ روڈ اور محفوظ پنجاب کے ویژن پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکل میں منظم ٹریفک اور حادثات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے ٹریفک انتظامات کا ازسرنو جائز لیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تما م ہیوی و…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)شمالی ، جنوبی اور وسطی پنجاب کی متعدد فعال کسان تنظیموں کے رہنماں نے آج منگل کے روز یہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورکسان ونگ کے آرگنائزر شیخ وقاص اکرم اور کسان ونگ کے ترجمان خالد نواز سدھرائچ سے ایک اہم ملاقات کی ہے. ملاقات کے دوران کسان رہنماں نے حکومت کی جانب سے گندم کے لیے اشارتی قیمت (INDICATIVE PRICE)کی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کسانوں کے معاشی تحفظ کے لیے فوری طور پر باقاعدہ "سپورٹ پرائس” (امدادی قیمت) کا اعلان کرے. ملاقات کرنے والوں میں…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی، مجرم کو مجموعی طور پر 17سال قید، 8 لاکھ روپے ضمان، 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی،مجرم زاہد کو اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو ضرر کے جرائم میں 10 سال قید اور 8 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانے…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)زمین کے تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی، مجرم شیزان کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2023 تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 09 افراد کو حراست میں لے کر 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 09 افراد کو حراست میں لے کر 39 لیٹراور 04 بوتل شراب برآمد کر لی، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی، وارث خان، نیوٹان، کینٹ، نصیرآباد، آر اے بازار، چکلالہ اور صدرواہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
فتح جنگ (بیورورپورٹ) ماسٹر مظہر افضال کی صاحبزادیوں کی شادی کی تقریب میں سابق چیئرمین، سابق کونسلرز،تعلیمی شخصیات، صحافیوں، اساتذہ، عمائدینِ علاقہ اور معزز شہریوں نے شرکتکی اور اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش کی۔تقریب میں سابق چیئرمین ملک عابد داؤد، سابق کونسلر سردار عابد عزیز خان، سابق کونسلر ملک آصف بشیر، فرخ خان باجوڑی، چیئرمین فتح جنگ پریس کلب لیاقت خان باجوڑی، خلیفہ عابد ثانوی، پرنسپل ساجد شاہ، سابق ڈی ای او چکوال نسیم صدیقی، ڈی ای او تلہ گنگ ملک محمد مسکین، سابق کونسلر ملک یعقوب اعوان، طاہر آکاش زرگر، ارشد محمود واپڈا، ہمایوں ندیم جدون، ماسٹر لیاقت…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، وارث خان اور گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
