اسلام آباد)نامہ نگار خصوصی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت پاکستان پوسٹ کے اعلی سطح کے اجلاس میں ادارے کو درپیش بنیادی مسائل، مالی خسارے، انتظامی مشکلات اور ڈیجیٹلائزیشن سمیت محکمانہ اصلاحات کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، مالی استحکام کی بحالی اور ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے قابلِ عمل حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاک کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاہم گزشتہ 10 برسوں سے اس…
Author: Khabrain News
تلہ گنگ(نمائندہ خبریں )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی تلہ گنگ نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیاجس کا مقصد نوجوانوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل سے روشناس کروانا ہے تاکہ ہر شہری درست طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کرے اور اس کا ووٹ بھی ضائع نہ ہو۔ یہ مشق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ خالد محمود اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ زاہدہ عباس کی زیرِ نگرانی کروائی گئی جس میں کالج کے پرنسپل بشیر احمد نے بھرپور تعاون کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلہ…
ہٹیکسلا (بیوروریپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈیکیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ڈاکٹر محمد انس سعید نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روک تھام کے لیے قائم فوڈ پکٹ گانگو اور فوڈ پکٹ احاطہ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے نگرانی کے انتظامات اور مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا،جبکہ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد انس سعید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے چیک پوسٹوں…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )پاکستان کے معروف آن لائن فوڈ ڈیلیوری اور کوئیک کامرس کے پلیٹ فارم فوڈ پانڈا (foodpanda) نے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے وفد کو اپنے کلاڈ کچن (ڈارک کچن) کے انفرااسٹرکچر کا خصوصی دورہ کرایا۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ بھی دی گئی، جس کا مقصد ڈارک کچن کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا اور بتانا تھا کہ صرف ڈیلیوری کے لیے قائم یہ کچن کس طرح صارفین کو کھانے کی زیادہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، نئے کاروبار شروع کرنے کی لاگت اور رکاوٹیں کم کر رہے ہیں اور ملک بھر میں مقامی کاروبار…
نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
ٹیکسلا (بیوروریپورٹ ) میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک پروقار احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں طلبہ، میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین، سینئر افسران، تاجروں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،ریلی کے انتظامی امور آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ابراہیم نے انجام دیئے ریلی میں رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کے آئیسکو کوآرڈینیٹر ملک وسیم شہزاد کے ساتھ ساتھ کوآرڈینیٹر بابو…
واہ کینٹ (نمائندہ خبریں) گذشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ خلیل تحصیل ٹیکسلا میں فرسٹ ایئر کے پہلے بیچ کا شاندار نتیجہ اناونس کیا گیا سربراہ ادارہ پرنسپل عائشہ مقصود کا کہنا تھا کہ طویل مدتی چھٹیاں اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود طالبات کا 80 فیصد رزلٹ دینا فرسٹ ایئر کے اساتذہ کی انتھک محنت اور طالبات کی تعلیم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کے ادارے میں زیر تعلیم طالبات نہ صرف نہایت محنتی ہیں بلکہ فرسٹ ایئر کے پہلے بیچ کے اس پہلے رزلٹ نے ان کے اساتذہ کا سر فخر سے…
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس پی سکیورٹی نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، ایس پی سکیورٹی کی متعلقہ افسران کو ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد،ایس پی سکیورٹی نے شہریوں…
اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) سابق ضلع نا ظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق کے دست را ست ، معرو ف سیا سی و سماجی شخصیت مرزا شاہد ندیم بیگ کے صاحبزا دے مرز ا سمیر بیگ کی شادی خانہ آبا دی دختر مرزا عمرا ن بیگ کے ساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی ، دعوت ولیمہ کی تقریب سیا سی اجتما ع میں تبدیل ہو گئی ، دعوت ولیمہ میں ایم این اے شیخ آفتا ب احمد ، ایم پی اے سید اعجا ز حسین بخا ری ، چیئر مین مہریہ ٹا ئو ن پرائیویٹ لمیٹڈ…
