امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
Author: Khabrain News
لاہور(نیوز ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 20 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمے میں پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او ملتان سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شہباز نور کی مقدمے کے اخراج سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالتی حکم پر سی پی او ملتان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سی پی او ملتان سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے کیس کا جائزہ لیا ہے اور وہ اپنے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں کیا کہیں…
اسلام آباد:آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریا کے ایمبیسڈر اور دیگر کیک کاٹ رہے ہیں۔
کراچی(نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا، نومبر کے وسط میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی کی شدید مذمت کی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارچ سے قبل لیوی ختم کرنے کے لیے شفاف اور واضح نظام وضع کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد مارچ کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے…
لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
اسلام آباد (ملک منظور احمد) آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کْوچرا، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ حکومتی حکام، سفارتی نمائندوں، کاروباری شخصیات اور آسٹریا سے وابستہ دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد آسٹریا کے قومی دن کی یاد منانے کے ساتھ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرنا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ تقریب کے…
لاہور(شوبزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں متعدد کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں مزید 2 درجے نیچے چلے گئے، تاہم شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان اپنی رینکنگ بہتر بنانے میں کامیاب رہے۔آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر آگئے ہیں، جبکہ شاداب خان نے 32 درجے ترقی کرکے 92ویں نمبر پر جگہ بنالی…
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹائون میں حسیب سے 3لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون, کوٹ لکھپت میں ہشام سے 3لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں طارق سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، سندر میں اعظم سے 2لاکھ60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شالیمار اور غازی اباد سے گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاون گڑھی شاہو اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے ضلع قصور کے علاقے کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے تین نوجوانوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین نوجوانوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔رانا محمد اقبال…
