All posts by Khabrain News

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں جتھہ ہے، اس پر پابندی لگنی چاہیے: رانا تنویر

نارنگ منڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں جتھہ ہے، اس پر پابندی لگنی چاہیے، مذاکراتی ٹیم ہی چند روز بعد پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو مذاکرات کس سے کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہیں مگر دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان ایک بلبلا تھا جو چند ورغلائے افراد کا شو تھا، 28 مئی سنہری جبکہ 9 مئی یوم سیاہ بن چکا ہے، پی ٹی آئی شرپسند جماعت اور عمران خان سیاست کا ڈراؤنا خواب بن چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معاملات افسوسناک ہیں، آڈیو لیکس میں جن پر الزامات ہیں وہی منصف بنے بیٹھے ہیں، کڑی شرائط تسلیم کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کا پیکج منظور نہ کرنا بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کو گنجائش سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے تحریک انصاف چھوڑ دی

لندن: (ویب ڈیسک) عمران خان کے دور حکومت میں سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی سید طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے مزید کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سندھ : دو مختلف واقعات میں 6 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع خیرپوراور تھرپارکر میں 6 بچے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ۔
افسوس ناک واقعہ ضلع خیرپور تھانہ ٹنڈومستی کی حدود میں گوٹھ وارث اجن میں پیش آیا جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال لیا جبکہ زندہ بچ جانے والے بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ چاروں بچے گرمی سے بچنے کے لئے مچھلی کے تالاب میں نہا رہے تھے۔
ایک اور واقعہ تھرپارکر ڈیپلو کے قریب گاؤں رانی ویرو میں پیش آیا جہاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر دو بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے اچانک پانی کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچوں کی لاشیں پانی سے باہر نکال کر ڈیپلو ہسپتال منتقل کردیں۔

ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق اہم فیصلہ آج بھارت میں متوقع

کراچی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار کے مطابق آج انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ کے موقع پر سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان بورڈز کے عہدیداران سے بات چیت میں کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بی سی سی آئی عہدیدار نے بتایا ہے کہ بات چیت کرنے کے بہت سارے معاملات ہیں۔ آج کی میٹنگ میں ایشیا کپ باضابطہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں لیکن ایشیا کپ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کچھ ایشیائی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ بی سی سی آئی بھی مشروط منظوری دینے کیلئے تیار ہوگا۔

عمران این آر اوکیلئے انٹرنیشنل لابی سے رابطے میں ہیں ، فرار نہیں ہونے دینگے : شرجیل میمن

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کاکہنا ہے عمران خان انٹرنیشنل لابی سےرابطے میں ہیں اور این آراوحاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کو ملک سے فرار ہونے نہیں دینگے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم اپنی پارٹی کے اختلافات کی وجہ سے سندھ حکومت پر تنقید نہ کرے بلکہ اپنے اختلافات پارٹی کے اندر نمٹائے، جب وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا تھا اس وقت یہ لوگ سورہے تھے۔
رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، اور سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کراچی کیلئے جاری ہوئے، اس شہر میں علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں، سندھ بھر سے لوگ علاج کرانے یہاں آتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جب کہ ان کی مذاکراتی کمیٹی روپوش ہے، بلاول بھٹوزرداری کہہ چکے ہیں کہ عمران خان پہلے قوم سے معافی مانگیں پھر مذاکرات ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پہلے تو کہتے تھے مر جاؤں گا ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں کروں گا، آج مذاکرات کیلئے کیوں بھیک مانگ رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کارکن جیلوں میں ہیں لیکن عمران خان کو کوئی پروا نہیں، وہ کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، عمران خان کو عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے، ایسا تحفظ آج تک کسی کو نہیں ملا، کہا گیاعمران خان صاحب مذمت کر لیجئے گا، ملزم آپ کے سامنے کھڑا ہے پھر بھی ضمانت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل حملے کے ماسٹرمائنڈ کو 18سال قید سنائی گئی ہے، جناح ہاؤس پرحملہ کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ہوسکتی، 9مئی کو حکومت اور اداروں نے صبر کا مظاہرہ کیا، عمران خان اپنے خاندان کیلئے این آراو مانگ رہے ہیں، حکومت نے ان لوگوں کےنام ای سی ایل پرڈال دیئے ہیں، ان کو ملک سے فرارہونے کا موقع نہیں دیں گے۔

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشوگئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارشوں کے طویل سلسلے کا امکان ہے۔ مختلف علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سندھ کی بات کی جائے تو حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، مٹیاری، دادو، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ سمیت مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی تجربات کئے ، یہ تجربات خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ناگزیر تھے ۔
انہوں نےکہا کہ جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا ، اس کے لیے ہمارے سائنسدان، انجینئرز، وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت قابل تحسین ہے، اس دن پوری قوم اپنے نامور انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا، ہمیں اپنی سیاسی اور عسکری قیادت کو سراہنا چاہیے جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیاسی و عسکری قیادت نے ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے اس وقت ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا، پوری قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئیں ، ہم اپنے لوگوں کی فکری ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کا عہد کریں ، اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنا کر پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کا عہد کریں، مجھے امید ہے کہ ہم اپنی اجتماعی کوششوں سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے کسی بھی جماعت میں ضم ہونے کی تردیدکردی

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے بی اے پی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی آزاد اور مستحکم حیثیت میں حصہ لے گی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی رکھا جائے گا۔
صادق سنجرانی اور عبدالقدوس بزنجو نے پارٹی کی ضلع اور یونین کونسل سطح تک تنظیم نو اور صوبے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو ملکی سطح پر بھی متحرک اور فعال بنانے کا فیصلہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی اعتماد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں بی اے پی کو صوبے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی متحرک و فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی اور کثیر عوامی حمایت کی حامل سیاسی جماعت ہے، آئندہ انتخابات میں بھی بی اے پی اکثریتی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔
ملاقات میں سینٹر محمد عبدالقادر اور سینٹر کہدہ بابر بھی موجودتھے ۔

پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر سرگرم

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے سیاسی شخصیات نے رابطے تیز کر دیئے۔
جہانگیر ترین سے پاکپتن کے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہانگیر ترین ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کیلئے ہے : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کیلئے ہے، ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جوہری پروگرام پاکستانی قوم کے لیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے ، شہید بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا کر بھی گزارا کرلیں گے، لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم ملک کے جوہری پروگرام کی حفاظت کی اور آگے بڑھایا، بھارت نے دھماکے کیے، تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو بطور اپوزیشن لیڈر ڈٹ کر کھڑی ہوگئیں اور مطالبہ کیا حکومت بھی فوراً ایٹمی دھماکے کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایٹمی د ھماکوں کے معاملے پر اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی نواز شریف حکومت کی حمایت کی، جوہری پروگرام کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چل رہی ہے، پاکستان کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔