All posts by Khabrain News

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 9 مئی کو سہ پہر چار بجے طلب کرلیا۔
اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 اے کے تحت وزیر اعظم کے مشورے پر طلب کیا گیا ہے جس کے لیے وزارت پارلیمانی امور نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور قومی اسمبلی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارلیمانی لیڈرز کو خطوط ارسال کرچکے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی تمام جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے ممبران کے نام پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ ہی کمیٹی تشکیل دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بارے میں فرداً فرداً تصدیق کا عمل بھی شروع کریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

گلگت میں گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا لمحہ فکریہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا لمحہ فکریہ ہے۔
گلگت میں سیلابی صورتحال پر اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ شیشپر گلیشیئر پر جھیل پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے، یقینی بنایا جائے مقامی آبادیوں کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے، زمینی راستے بھی کھلے رہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اُمید ہے انتظامیہ یقینی بنائے گی عام لوگوں، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، گلگت بلتستان کی عوام کو پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا لمحہ فکریہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں پر اب شترمرغ کی طرح ریت میں سر مزید چھپایا نہیں جاسکتا، موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے پر اجتماعی و مربوط کوششیں حالات کا تقاضا ہیں۔

اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کو ایک بار پھر اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ 2015-16ء میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔
اشتراوصاف علی دو بار 1998-99ء اور 2012-13ء میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔ وہ 2011-12ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

یوکرین: روس نے امریکی، یورپی فوجی سازوسامان تباہ کر دیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے علاقے خارکیف میں امریکی اوریورپی فوجی سازوسامان تباہ کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق رات گئے کارروائی میں یوکرین کی اٹھارہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاجن میں امریکی اوریورپی فوجی سازوسامان بھی شامل ہے۔
جنگ کے پیش نظر امریکا نے یوکرین کو مزید 150 ملین ڈالرکی فوجی امداددینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی سٹیٹ سیکرٹری کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ امریکا اب تک یوکرین کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

شمالی کوریا کا رواں ہفتے دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔
جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔

پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔
صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہل حکومت گرانے کی تحریک کی قیادت کی تھی۔۔ 15 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے فی الحال جگہ کا تعین نہیں ہوا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں بھی کچھ اداکاراورپسند کے صحافی بلائے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 27 فروری سےلانگ مارچ شروع کیا اور کہا کہ الیکشن کرواو۔ عمران خان نے عدم اعتماد پرکہاکہ میں شکراداکرتا ہوں یہ سب اکٹھے ہوئے ہیں میں اللہ کاشکراداکرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اگر عدلیہ افواج اور دیگر اداروں نے اپنا آئینی کردار ادا کیا تو ہمیں اس کو سراہنا چاہئے۔ ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھربنانے کی باتیں کی چینی، آٹا، آئل، مالم جبا، بی آرٹی سمیت کئی اداروں کے سکینڈل اس کے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیاعوام عدلیہ سیاستدانوں سمیت سب غدارہیں۔ عمران خان اس ملک کے لئے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریث ہے۔ عمران خان نے 66 سالا زندگی میں اتنانہیں کمایاجتنا وزیرآعظم بننے کے پہلے دوماہ میں کمایا۔

ایشیاکپ، ہاکی فیڈیشن نے چوبیس کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا۔
کیمپ 9 مئی سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
جن 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے ان میں عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)، اکمل حسین (گول کیپر)، منیب الرحمن (گول کیپر)، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، محمد عبداللہ، محمد حماد انجم، ارباز احمد، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید، غضنفر علی، محمد سلمان، رومان خان، معین شکیل، علی شان، جنید منظور، اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد، احمد ندیم، نوہیز زاہد اور رانا سہیل ریاض شامل ہیں۔

رمضان پیکیج ختم، دال ماش، مونگ، بیسن، کوکنگ آئل مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج ختم کر دیا گیا۔ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دال ماش، دال مونگ 10 روپے فی کلو، بیسن 20 روپے کلو اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 20 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہوگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کھجور کا 500 گرام پیکٹ 10 روپے۔ 950 گرام چائے کی پتی67 روپے، 400 گرام مسالے کی قیمت میں 36 روپے، ایک لٹر ملک پیک 20 روپے، سفید زیرہ 200 گرام 23 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔
50 گرام الائچی کی قیمت 18 روپے، لال مرچ 200 گرام 18 روپے، شیمپو14 روپے، 100گرام ہلدی کی قیمت 4 روپے بڑھادی گئی۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 19 اشیا کی بجائے اب 5 اشیا پر سبسڈی دی جائیگی، چینی 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلوکا تھیلا 400 روپے جبکہ گھی 260 روپے فی کلوکے حساب سے ہی دستیاب ہو گا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔

سگے بھائی نے اپنے ہی بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی

چونیاں : (ویب ڈیسک) پنجاب کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی کی حدود میں سگے بھائی نے اپنے بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق تین ایکٹر کے گندم کے کھیت آگ لگنے سے کٹی ہوئی گندم کے بنڈلز اور راس راکھ بن گئی جبکہ لاکھوں مالیت گندم کا نقصان بھی ہوا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر فصل کو مزید بڑے نقصان سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق خود کی گندم کی پیدوار کھیت میں کم ہونے پر بھائی اقبال نے بھائی سردار محمد کے کھیت میں آگ لگا دی۔
خیال رہے کہ متاثرہ بھائی سردار محمد کی بیوی بلقیس بی بی نے خاوند کے بھائی کے خلاف سٹی تھانہ میں درخواست دے دی۔واضح رہے کہ چونیاں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کا رواں ہفتے دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔