کینیڈا : (ویب ڈیسک) ناسا نے آرتیمس کے نام سے دوبارہ چاند کی سیر کا منصوبہ بنایا ہے لیکن اسی تناظر میں کینیڈا نے چاند پر کئے گئے جرم کو قابلِ سزا قرار دیا ہے۔
ناسا نے 2025 میں ایک بار پھر انسان کو چاند پر اتارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے، لیکن اس کے لیے قانون بھی تشکیل دیے جا رہے ہیں۔
اب اگر انسان چاند پر جائے گا تو ہو سکتا ہے کوئی جرم ہی سرزد ہو جائے، جس کی روک تھام کی تیار بھی کر لی گئی ہے، کینیڈا نے چاند پر کئے گئے جرم کو قابلِ سزا قرار دے دیا ہے۔
تاہم اس قانون کو ہنوز ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں کی منظوری درکار ہے۔ جسے 29 اپریل کو ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا گیا ہے۔
کینیڈا میں ترمیم کے لیے پیش کیے گئے بل کے تحت زمین سے باہر خلا میں کیے جانے جرم کی سزا دینے کی بھی اجازت طلب کی گئی ہے، جن میں چاند پر جانے، واپسی کے سفر پر ، اور چاند کی سطح پر موجود ہونے پر شامل ہے۔
بل کے مطابق کینیڈا کے عملے کا ایک رکن جو، خلائی پرواز کے دوران، کینیڈا سے باہر کسی ایسے فعل یا کوتاہی کا ارتکاب کرتا ہے جس کا ارتکاب اگر کینیڈا میں کیا جائے تو ایک قابلِ جرم تصور کیا جائے گا، سزا کا حق دار ہو گا۔
کینیڈا کے قوانین میں پہلے سے ہی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے ذریعے کیے جانے والے جرائم شامل ہیں جو کینیڈا کے قانون کے تحت قابل سزا ہیں، لیکن یہ قابل ذکر ہے کہ ملک کی نئی مجوزہ ترمیم میں خاص طور پر چاند سے متعلق جرائم شامل کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے ناسا 2025 میں چاند کے مشن پر آرٹیمیس II کا اعلان کر چکا ہے، جس میں ایک کینیڈین ضلا باز بھی موجود ہو گا۔تاہم اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کینیڈا کے ایک درجن خلانورد مدار میں جاچکے ہیں۔
All posts by Khabrain News
ہوشیار، خبردار، سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز، ایف آئی اے کا سخت ایکشن پلان
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں پر قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔
ترجمان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسی ویڈیوز شیئر نہ کریں۔
ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی کی اونچی اڑان
ہرات : (ویب ڈیسک) امریکی اور یورپی پابندیوں کے باوجود روسی کرنسی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق یورو اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ ہوا جس کے بعد روبل دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بدھ کے روز نہ صرف روبل کی قدر میں اضافہ ہوا بلکہ روسی اسٹاک انڈیکس میں بھی بہتری پیدا ہوئی اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی ممکنہ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی روبل کے قدر میں 6.6 فیصد اضافہ سن دو ہزار بیس کے بعد پہلی مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ روبل کی قدر میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مخصوص غیرملکی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنا دیا ہے کہ وہ روسی گیس اور تیل کی ادائیگی صرف روبل میں کریں گی۔
جس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں ادائیگی کے لیے اوپن مارکیٹ سے روبل خرید رہی ہیں، ڈالر اور یورو کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ میں روبل کی تعداد کم ہے۔ دوسری جانب روس کے ساتھ کم ہوتی ہوئی درآمدات اور برآمدات کی وجہ سے بھی کمپنیوں کے لیے یورو اور ڈالر کی مانگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق توقعات کے برعکس روبل کی قدر میں بہتری حیران کن طور پر تیزی سے ہوئی ہے اور عمومی طور پر مارکیٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔
یوکرین جنگ کے بعد روس پر مالی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں روبل کی قدر انتہائی کم ہو گئی تھی، تاہم روسی صدر کی حکمت عملی سے روس کو فائدہ ہوا ہے۔
خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے پر پابندی عائد
ہرات : (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یاد رہے ہرات میں خواتین کا گاڑی چلانا کوئی غیر معمولی عمل نہیں ہے اس شہر کو دیگر شہروں سے قدرے جدید شہر تصور کیا جاتا ہے۔ جہاں ڈرائیونگ اسکولز ٹریفک مینجمینٹ انسٹیٹیوٹ کے تحت کام کرتے ہیں۔
تاہم طالبان کی جانب سے اس پابندی کی بارے میں ابھی تک کوئی بات یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، مقامی میڈیا اور ڈرائیونگ اسکولز کے سربراہان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہیں زبانی اس پابندی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
ہرات کے شعبہ برائے اطلاعات اور ثقافت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی قانونی حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ لیکن طالبان انتظامیہ بہت سے احکامات زبانی جاری کرتی ہے۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق انتیس سالہ عدیلہ عدیل ڈرائیونگ اسکول کی مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان چاہتے کہ نوجوان نسل کو وہ مواقع نہ ملیں جو ان کی ماؤں کو میسر تھے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ نہ تو خواتین کو ڈرائیونگ کے سبق دیے جائیں اور نہ ہی لائسنس جاری کیے جائیں۔
افغان خواتین کا کہنا ہے کہ ان ہی عوامل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ طالبان خواتین کو حاصل بہت کم حقوق بھی ان سے واپس لے لینا چاہتے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ سال دو اگست کو20 سال کے بعد امریکی افواج افغانستان چھوڑ گئی تھیں، جس کے بعد سے پورے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہے۔
جس کے بعد سے کئی مسائل سامنے آئے خاص کر خواتین کے حقوق کے حوالے سے، جن میں ابھی تک لڑکیوں کے اسکول تک نہیں کھل سکے۔
توہین مذہب کیس: شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 9 مئی تک توسیع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیس میں شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین مذہب کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہیے، پتہ نہیں اگلی سماعت پر میں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں گا یا نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر آئین نہیں ہوگا اداروں کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی، اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر ہوں گی تو پھر ملک میں افراتفری ہوگی، سیاسی رہنماؤں کا عوامی رائے بنانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، کیا عدلیہ کے فیصلے پسند کے ہوں گے تو رویہ اور ہوگا۔
الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے تحریری جوابات جمع کرا دیئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر منحرف اراکین نے تحریری جوابات جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان سمیت متعدد منحرف اراکین نے جواب جمع کرا دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ منگل تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل سکے۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔
وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے جواب پڑھنے کی مہلت مانگی اور استدعا کی کہ سب کے جواب پڑھ لوں پھر دلائل شروع کریں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں تو یہ تھا کہ مہلت منحرف ارکان کے وکلا مانگیں گے، لیکن یہاں تو آپ نے ہی مانگ لی۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ روز واقعے کے بعد موٹر وے پولیس نے گاڑی کو ٹریس کیا۔ حافظ آباد پولیس اور موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کیا۔ ملزم وجاہت علی کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔
ملزم نے گاڑی طاہر نذیر نامی بندے سے رینٹ پر لی تھی۔ گزشتہ روز ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے شہباز گل کی گاڑی موٹر وے پر الٹی ہو گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ یہ خالصتا حادثہ تھا کسی سیاسی جماعت سے ملزم کا۔کوئی تعلق نہیں۔
ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے: شیخ رشید
لاہور: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے، دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار، بہتر یہی ہے 31 مئی سے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا، حکومت اس مراسلے کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے تھی، حکومت خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے، عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہا ہے، یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے ذیادہ خطرناک ہوتی ہے، جس طرح انگریز نے برصغیر میں مداخلت کی تھی۔
جمہوریہ فیجی نے امریکا کی درخواست پر روس کا لگژری بحری جہاز قبضے میں لے لیا
فیجی: (ویب ڈیسک) جمہوریہ فیجی نے امریکا کی درخواست پر روس کا لگژری بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق تین سو اڑتالیس فٹ طویل لگژری جہاز کی قیمت تین سو ملین ڈالر ہے اور یہ اٹھارہ دن کی مسافت کے بعد میکسیکو سے فیجی پہنچا تھا۔
یوکرین جنگ کے پیش نظر دیگر ممالک بھی روسی امراء کے بنگلے اور جہاز قبضے میں لے چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایف بی آئی اور فیجی حکام کے تعاون سے قبضے میں لیا گیا۔
کوہلی کو صاف دماغ اور تازہ توانائی کی ضرورت: ڈویلیئرز
ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق کھلاڑی اے بی ڈ ویلیئرز کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کو فارم میں واپس آنے کے لئے صاف دماغ اور تازہ توانائی کی ضرورت ہے۔
ڈی ویلیئرز نے مزید کہا کہ تکنیکی پہلو سے زیادہ کوہلی کی جنگ دماغ میں ہے ۔ جب بھی آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو صاف دماغ اور تازہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر آپ سوراخ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔