All posts by Khabrain News

کاؤنٹی کرکٹ: حسن علی کے دو بار اننگز میں 5، 5 شکار

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ دو بار اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حسن علی نے ہیپمشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی، اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف میچ میں بھی حسن علی نے ایک اننگز میں 6 اور ایک اننگر میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

برطانوی اداکارسٹیفن فرائی ایم سی سی کے صدر نامزد

لندن: (ویب ڈیسک) مشہور و معروف برطانوی اداکار اور مصنف سٹیفن فرائی کو گزشتہ روز تاریخی ایم سی سی کا صدر نامزد کر دیا گیا۔
64 سالہ سٹیفن فرائی اکتوبر میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی سابق کپتان کلیئر کونر سے عہدے کا چارج لیں گے۔ سٹیفن فرائی کو 1997 کی فلم وائلڈ میں آسکر وائلڈ کا کردار ادا کرنے پر گولڈن گلوب کے لیے نامزد کیا گیا تھا، سٹیفن فرائی نے ایم سی سی کا صدر بننے پر کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس تاریخی میریلیبون کرکٹ کلب کا نگراں منتخب ہوا ہوں۔
برطانوی اداکار نے کہا کہ یہ ایک ایسا کلب ہے جو پوری دنیا میں اس کھیل میں جس چیز کی نمائندگی کرتا ہے اس کے لئے جانا جاتا ہے اور اس کردار کو انجام دینے کا موقع تحفے میں دینا واقعی عاجزی ہے۔ سٹیفن فرائی نے موجودہ صدر کلیئر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں موسم خزاں میں اپنی اننگز شروع کرنے سے پہلے موسم گرما میں نامزد صدر کے طور پر اس کی حمایت کرنے کا منتظر ہوں۔

ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے: علی ظفر

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد، اب پاکستان کی چند نئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور سینما گھر ایک بار پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ایسے میں جہاں پاکستان کے عوام خوش ہیں تو وہیں علی ظفر نے تمام اداکاروں اور فلمسازوں کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میری نیک تمنائیں اور مبارکباد ان تمام اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور عملے کے لیے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے کافی انتظار اور مشکلات کے بعد اس عید پر اپنی فلمیں بنانے اور ریلیز کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو جا کر یہ فلمیں دیکھنا چاہیے اور اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کار حادثے میں زخمی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کار بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر اپنی ٹانگ زخمی کروا بیٹھیں۔
تنوشری دتا مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مندر جارہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، گاڑی کا بریک فیل ہونے سے اداکارہ بری طرح زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تنوشری نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیرنگ ایپ پر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو واقعے کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹروں نے تونشری کی ٹانگ پر ٹانکے بھی لگائے۔

صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیاں بتا دیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بتا دیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی۔ صبا قمر نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے صبا قمر نے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے رت بدل دی۔ لاہور میں ابر کرم برسا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا۔ گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی۔ بہاولنگر، شرقپور، منچن آباد اور دیگر کئی شہروں میں بھی صبح سویرے بادل برسے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں اور گرج کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

روس نے اسپتالوں اور دیگراداروں کو تباہ کر دیا: یوکرینی صدر

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ روس نے اسپتالوں اور دیگراداروں کو تباہ کر دیا۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ صحت کے چارسو ادارے روسی حملوں کا نشانہ بنے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماریوپول سے شہری انخلاءآج بھی جاری رہے گا۔ یوکرینی صدر نے الزام عائد کیا کہ ازوسٹال پلانٹ پر روسی حملے جاری ہیں۔ اسٹیل پلانٹ میں یوکرینی شہریوں اور فوجیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے، امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں تباہ تب ہوتی ہیں جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف کے نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے پکڑے گئے، شہباز شریف برطانیہ میں ہوتا تو کب کا جیل میں ہوتا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد بیٹھے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا، پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

بینک کب سے کھلیں‌ گے؟ اسٹیٹ بینک کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد بینک کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک 6 مئی 2022 بروز جمعہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک دفتری اوقات کا مشاہدہ کرے گا۔

ٹک ٹاک بنانے والے بھی اب اشتہارات کے ذریعے کما سکیں گے

عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بذریعہ اشتہارات ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کروا دیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک حالیہ برسوں میں اپنے اربوں سے زیادہ ایکٹو یوزر کے ساتھ عالمی سطح پر ایک مقبول ایپ بن کر ابھری تاہم ٹک ٹاک کو کریٹرز کے لیے مناسب طرز کا مواد مونیٹائز پروگرام فراہم نہ کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

تاہم اب ٹک ٹاک کے نئے پلس پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات کو مخصوص کیٹگریز (ہیلتھ ، فیشن، کوکنگ،گیمنگ) کے مواد کو شامل کرسکیں گی۔