All posts by Khabrain News

کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملہ: دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے حملے پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہارکیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے میں ہیڈ آف مشن محفوظ رہے تاہم سپاہی اسرار زخمی ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کا کہن اہے کہ کابل حملےمیں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ہیڈ آف مشن پر حملہ انتہائی سنگین سکیورٹی کوتاہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سے مطالبہ کیا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سفارتخانے کے احاطے کی سکیورٹی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جائیں، سفارتی احاطے، عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔
افغان ناظم الامور کا کہنا تھاکہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے، یہ حملہ پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمنوں نے کیا، حملے کی افغان قیادت نے اعلیٰ سطح پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
افغان ناظم الامور نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی مشنز کی سکیورٹی پہلے سے سخت کردی گئی اور حملے کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
خیال رہے کہ آج افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا ہس جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کا کہن اہے کہ کابل حملےمیں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے۔

وزیراعظم، صدر یو اے ای کا برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے لئے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے بانی صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد رکھنے میں کردار پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان پاکستان کا باقاعدہ دورہ کرتے تھے اور پاکستان میں سماجی شعبے میں مختلف فلاحی منصوبوں کی مالی معاونت بھی کرتے تھے، شیخ زید ہسپتال پاکستان کے لئے ان کی خدمات کی بہترین مثال ہے، ان کا نام ان کے فلاحی کاموں کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی اور امدادی اشیاء کی صورت میں امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد کا خیرمقدم کیا اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زید النہیان نے قبول کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت سے مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

سجل علی کی ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت، تصاویر وائرل

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز جمائما خان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا ہے اور انہوں نے شبانہ اعظمی، ایماتھامسن اور للی جیمز کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
فلم کو شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر کیا گیا تھا۔
ریڈ سی فیسٹیول میں سجل علی کو اپنی ٹیم کے ساتھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، وہ شیکھر کپور، شبانہ اعظمی اور جمائما خان کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔
سجل علی کے مداحوں نے اداکارہ کے فیسٹیول میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

مونس کی 24 گھنٹے میں عمران سے ایک اور ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر گفتگو

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے 24 گھنٹے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ایک اور ملاقات ہوگئی جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور آئینی آپشنز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چودھری مونس الٰہی کی عمران خان سے ہونے والی ون ٹو ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں سیاسی منظر نامے کے تناظر میں گفتگو کی گئی جبکہ مونس الٰہی نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سراہا اور اسمبلی کی تحلیل، دیگر ایشوز پر مشاورت کی جبکہ فیصل چودھری نے قانونی آپشنز پر بات چیت کی۔

پرویز الٰہی کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کرلیا۔
چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔
اس موقع پر انہوں نے مالکانہ حقوق دینے کے لیے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کیں اور کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں، 10 مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امور جلد طے کیے جائیں۔
چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں مقیم اصل حقداروں کو ان کا حق لوٹائیں گے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار کیا جائے۔

مجھے بھی برطانیہ میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم رشی سنک

لندن: (ویب ڈیسک) شاہی محل میں ایک سیاہ فام سوشل ورکز سے امتیازی سلوک پر وزیراعظم رشی سنک نے کہا کہ محل کے معاملات پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں البتہ مجھے بھی برطانیہ میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا کہ ماضی میں مجھے بھی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب بحیثیت ریاست اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے یہ بات اُس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ شاہی محل میں ایک سیاہ فام سوشل ورکر کے ساتھ ناروار سلوک کیا گیا اور بار بار انھیں اپنی شناخت بتانے پر مجبور کیا گیا۔
اس پر رشی سنک یہ بھی کہا کہ محل کے معاملات پر تبصرہ کرنا میرے کے لیے مناسب نہیں ہوگا البتہ اس جانب نشاندہی کی گئی ہے جس پر کارروائی بھی ہوئی۔ وزیراعظم رشی سنک نے اس واقعے پر دوبارہ معذرت بھی کی۔
یاد رہے کہ شاہی محل میں ایک سوشل ورکر سیاہ فام خاتون ملکہ کمیلا کے استقبالیہ شرکت کے لیے آئیں اور اپنے نام کا بیج تلاش کرنے لگیں جس پر ان سے براہ راست پوچھا گیا کہ وہ افریقا کے کس ملک سے ہیں۔
سیاہ فام خاتون نے کئی بار بتایا کہ وہ برطانوی شہری ہیں لیکن ان سے دوبارہ تصدیق کی گئی۔
پیلس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ بکنگھم پیلس نے اس نے اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور متاثرہ خاتون سے معذرت کی ہے جب کہ امریکا کے دورے پر گئے شاہی جوڑے نے بھی اس مکالمے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں۔

فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
پرتگال کی جانب سے پانچویں منٹ میں رِکارڈو ہورٹا نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جنوبی کوریا کے کِم ینگ-گوون نے 27 ویں منٹ میں برابر کردیا۔
دوسرے ہاف کے آخر کے اضافی وقت میں ہوانگ ہی-چین نے گول اسکور کر کے جنوبی کوریا کو برتری دلا ئی جس نے فتح یقینی بنا دی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن پربالترتیب موجود پرتگال اور جنوبی کوریا ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گئے۔

مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا، شاہ رخ خان

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں ’مشن امپوسیبل‘ جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔
ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی، میں نے محبت کی کہانیوں پر مبنی بہترین فلمیں کیں، سماجی مسائل پر فلمیں بنائیں اور منفی کردار بھی ادا کیے لیکن مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ میں 57 برس کا ہوچکا ہوں، اب سوچا ہے کہ اگلے 10 سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ آج کل شاہ رخ خان اپنی نئی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا، انگلش بیٹر ہیری بروک

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بیٹر ہیری بروک نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا خواب پورا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے دونوں دن کئی ریکارڈز توڑے،پریشر بالکل محسوس نہیں ہوا،مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔
ہیری بروک کا کہنا تھاکہ اچھے وقت پر اچھا فیصلہ ہی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں راولپنڈی ٹیسٹ جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا اور نہیں لگتا کہ مجھے اس پچ پردوبارہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

عمر اکمل کے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 2 موبائل فون چوری

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی، چوری شدہ موبائل فون 7 لاکھ 60 ہزارروپے مالیت کے تھے۔
پولیس نے عمراکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے عمر اکمل کا کہنا تھاکہ پولیس نےمقدمہ درج کرلیا،چوری شدہ موبائل فونز کی تلاش جاری ہے۔