Author: Khabrain News

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور والدین کی ملاقات ہوئی جس میں 10 منٹ کی ملاقات میں دعا زہرہ نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق دعا نے دوران ملاقات ماں باپ، بہن یا خالہ کسی کو نہیں دیکھا، دعازہرہ تمام وقت کرسی پر سر جھکائے بیٹھی رہی، ماں نے دعا کو گلے لگایا لیکن دعا نے ماں سے کوئی بات نہیں کی۔ ماں نے دوران ملاقات دعا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ ہمارے ساتھ چلو ہم تمہاری عزت سے شادی کرینگے، بیٹا آپ جیسے کہو گے ہم کریں گے…

مزید پڑھیں

سوڈان : (ویب ڈیسک) سوڈان میں پولیس نے 12 سال کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گائے فارم کے باہر ٹہل رہی تھی اور تبھی اس نے 12 سالہ بچے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا، بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی۔ بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، شہباز شریف نے سرمایہ کاروں کو مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سیکرٹری کامرس و سرمایہ کاری بورڈ کو رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران بھی اس موقع پر…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے این ایچ اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ پشاورہائیکورٹ میں چترال روڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ممبر این ایچ اے، چیف پلاننگ کمشنر، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، چیف پلاننگ کمشنرنے عدالت کو بتایا کہ این ایچ اے کو فنڈز دیئے گئے ہیں لیکن ابھی تک انھوں نے کچھ کام نہیں کیا، عدالت نے این ایچ اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ہم ایف آئی اے سے اس کی انکوائری کا حکم دیں،کیوں نہ ان کے خلاف…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران لڑکی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، والدین نے سرٹیفکیٹ دینے کی کوشش کی تاہم عدالت نے والدین کو سرٹیفکیٹ پیش کرنےسے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جوپیش کرناچاہتےہیں، لاہورمیں عدالت کے روبرو پیش کریں، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں۔ سماعت کے بعد دعا کی ماں باپ سے مختصر ملاقات کرائی گئی اور پولیس لڑکی کو ہمراہ لے گئی۔ دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے. ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی، شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی، رپورٹ کے مطابق ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے. حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے. تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہورمیں درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، مختلف برابڈز اور کمپنیوں کی جانب سے درجہ اول گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 20 روپے اضافے سے 566 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ صارفین کو پرچون میں گھی 24 روپے اضافے سے 570 روپے فی کلوگرام میں ملے گا۔ دوسری جانب درجہ دوم گھی کی قیمت دوسرے دن پھر بڑھا دی گئی، 536 روپے والا گھی 14 روپے اضافے سے 550 روپے فی کلوکردیا گیا، گزشتہ روز درجہ…

مزید پڑھیں

شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) کالا شاہ کاکو میں چار افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق 4 افراد شیخوپورہ فیروزوالہ کچہری میں پیشی پر آ رہے تھے واپسی پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی چل بسے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق مریدکے سے تھا، جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، عرصہ دراز سے بٹ گروپ اور قصائی گروپ میں دشمنی چلی آ رہی ہے۔…

مزید پڑھیں