بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اعلان کیا ہے کہ 2027 کا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ کوہلی نے یہ بات ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل جیو اسٹار کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ 2027 ورلڈ کپ ہی ان کی سب سے بڑی motivation ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں اپنی پوری صلاحیت صرف کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد واضح طور پر ورلڈ کپ جیتنا ہے اور اس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔
37 سالہ ویرات کوہلی ٹیسٹ اور ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب بھارت کی نمائندگی صرف ون ڈے فارمیٹ میں کررہے ہیں۔ 2027 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر 4 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا

