زمبابوے کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف دھواں دار سنچری اسکور کردی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سکندر رضا نے محض 56 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

