اپوزیشن وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپوزیشن وفد سے ملنے گئے، ہم نے اپوزیشن سے کہا کہ دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن اس کمیٹی میں لازمی اپنا فعال کردار ادا کرے اور اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کرے، کمیٹیاں پارلیمانی امور کا دل ہوتی ہیں اس میں اگر وہ غیر حاضر ہوں تو ان کے تحفظات کو کیسے دور کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

