Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
    • اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
    • اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
    • خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم
    • اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • پاکستان اور چین کے درمیان گرین چینل فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار
    • ٹیلی نار مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی میں نمبر 1 قرار
    • گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے
    • تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی
    • ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات
    • بیرونی کمپنیوں کی خدمات پاکستانی سائبر سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار
    • جرائم کی روک تھام میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ضلع چکوال دیگر پندرہ اضلاع کی فہرست میں شامل
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4افراد کو حراست میں لے کر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم
    • موٹر سائیکل کھائی میں گرنےسے 55 سالہ شخص جاں بحق
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    By Khabrain Newsاکتوبر 30, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تربیلا غازی (نامہ نگار)خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی مین بازار غازی میں تربیلا روڈ پر پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،کارروائی کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کے آغاز کے مقام سمیت روڈ کی مقررہ حدود پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انتظامیہ کے سامنے اپنا مقف پیش کیا،ان کی مداخلت کے بعد مشینری کو ہسپتال چوک سے بازار کے ابتدائی حصے میں منتقل کر دیا گیا، جہاں سے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا،تفصیلات کے مطابق تربیلا روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے،واپڈا انتظامیہ اور متعلقہ پٹواریوں کے مطابق روڈ کے مرکز سے دونوں جانب 55، 55 فٹ تک کی حدود کو روڈ میں شامل قرار دیا گیا ہے،جس کے تحت تجاوزات کی نشاندہی اور انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے،آپریشن کے دوران سابق ایم پی اے فیصل زمان نے موقع پر پہنچ کر روڈ کی حدود اور کارروائی کے طریق کار پر اعتراض کیا،انہوں نے مقف اختیار کیا کہ آپریشن بازار کے ابتدائی حصے سے شروع کیا جائے،اس موقع پر روڈ کی حد 55 فٹ کے بجائے 45 فٹ مقرر کرنے کے معاملے پر بھی انہوں نے اپنا مقف پیش کیا اور اس حوالے سے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا،ان کی مداخلت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر غازی نے مشینری کو بازار کے ابتدائی حصے میں منتقل کرنے کی ہدایت کی،فیصل زمان کی جانب سے روڈ کی حدود میں کمی کے مطالبے اور دکانداروں کے ممکنہ مالی نقصان سے متعلق تحفظات کے باعث یہ معاملہ بازار میں خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔ مقامی سطح پر ان کی اس مداخلت کو دکانداروں کے مفادات کے تحفظ کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے،تاہم روڈ کی حد 45 فٹ مقرر کرنے کے حوالے سے تاحال کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں ہو سکی،آپریشن کے موقع پر ڈی ایس پی غازی،ایس ایچ او غازی اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،جنہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ فرائض انجام دیے،کارروائی شروع ہوتے ہی متعدد دکانداروں نے ممکنہ انہدام سے بچنے کے لیے اپنے شیڈ اور چھپر ازخود ہٹانا شروع کر دیے، جس سے بازار کی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اب اصل توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ تربیلا روڈ کی قانونی حدود کا حتمی تعین کس بنیاد پر کیا جاتا ہے اور دکانداروں کے تحفظات کو کس حد تک مدنظر رکھا جاتا ہے۔ فیصل زمان کی مداخلت کے بعد روڈ کی مقررہ حد اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا معاملہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔حویلیاں کی ممتاز شخصیت میاں محمد اسحاق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر منتخب، سابق ممبران تحصیل کونسل کی مبارکباد، میاں محمد اسحاق کا انتخاب علاقے کے لئے باعثِ مسرت اور بڑا اعزاز ہے چیئرمین عبدالرزاق گجر، امید ہے میاں اسحاق اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے انڈسٹری کی ترقی اور تاجروں کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کریں گے عبد الرزاق گجر

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں

      اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔

      خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.