چکوال(بیورورپورٹ)تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی ، تفصیلات کیمطابق چوآ روڈ پر بندھن میرج ہال کے قریب ٹرک سوزوکی وین نمبر CBCـ9889 کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چوآ سیدن شاہ کے رہائشی 23 سالہ اللہ یار ولد عبدالعلی کی دائیں ٹانگ کی ہڈیوں (ٹیبیا اور فبیولا) میں فریکچر ہو گیا، جبکہ 70 سالہ محمد حیات ولد عبدالحیات کو سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گئے، دوسرے حادثہ میں 14 سالہ محمد ایاز ولد تقی عباس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، دائیں ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہو گئی اور جسم کے مختلف حصوں پر متعدد خراشیں آئیں۔ زخمی کی حالت تشویشناک تھی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا، تاہم دورانِ منتقلی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاجبکہ تیسرے حادثہ میں 3 سالہ اَرشمَان علی ولد بلال شامل جسے سر پر چوٹ آنے کا شبہ جبکہ 22 سالہ بلال عارف ولد محمد عارف کے دائیں گال پر کٹ اور دائیں کہنی پر خراشیں آئیں۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جاںبحق اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ رفتار پر قابو رکھیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
