تلہ گنگ(نمائندہ خبریں )تلہ گنگ چکوال روڈ القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم، 7 افراد زخمی، ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس تلہ گنگ سے چکوال روڈ پر القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین کے درمیان تصادم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کیری وین میں پھنس گیا ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پوائنٹ تلہ گنگ سے دو ایمبولینسز جبکہ سینٹرل اسٹیشن چکوال سے ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور کیری وین میں پھنسے ہوئے شخص کو بحفاظت نکال لیا، جس کے بعد ریسکیو وہیکل کو واپس بلا لیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ہائی ایس تلہ گنگ سے راولپنڈی جا رہی تھی جبکہ کیری وین چکوال سے تلہ گنگ کی جانب رواں دواں تھی۔ حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ہے
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
- اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
- اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
- خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم
- اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- پاکستان اور چین کے درمیان گرین چینل فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط
- آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار
- ٹیلی نار مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی میں نمبر 1 قرار
- گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے
- تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی
- ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات
- بیرونی کمپنیوں کی خدمات پاکستانی سائبر سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار
- جرائم کی روک تھام میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ضلع چکوال دیگر پندرہ اضلاع کی فہرست میں شامل
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4افراد کو حراست میں لے کر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم
- موٹر سائیکل کھائی میں گرنےسے 55 سالہ شخص جاں بحق
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی
