راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا، متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے ڈینگی ورکرز کو دھمکیاں دیں اور مزاحمت کی،آراے بازار پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
