اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) آئیسکو نے معزز صارفین کو ہمیشہ سے بہترین سروسز اور بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے
ریجن بھر میںجنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس جیسے کہ نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KVفیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ کے سلسلے میں آئیسکو کو بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی شٹ ڈائون درکار ہوتے ہیں-اس سلسلے میںمورخہ 26ستمبر 2026 کوبروز ہفتہ، صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 تک، اسلام آباد سرکل: سروس روڈ، سواں، ہائی وے، ضیاء مسجد، اقبال ٹاؤن فیڈرز؛ راولپنڈی سٹی سرکل: فضائیہ فیڈر؛ جہلم سرکل: وارڈ نمبر 8، حیات سیر روڈ، گوجر خان سٹی، اسکیمـI، متوا، کنگر، کونٹوریلہ، مندرہ، نیو مندرہ، حامد جھنگی، ایل ٹی سی فیڈرز؛ جی ایس او سرکل: صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک 220 کے وی یونیورسٹی گرڈ اسٹیشن، بارہ کہو اسلام آباداور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کے اس عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ان شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk / آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ ( IESCO Official Pk )پر بھی اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں ۔
