Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
    • عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
    • تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
    • 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 6 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصوی)پاکستان میں BYD کے آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی (MMC) نے اعلان کیا ہے کہ BYDکی 10ہزار گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پرآچکی ہیں جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی آٹو موٹو صنعت کی تاریخ

    میں نیو انرجی گاڑیوں (NEV)کی کیٹگری میں کسی نئے برانڈ کی جانب سے تیزی سے مارکیٹ میں جگہ بنانے کی ایک منفرد مثال ہے۔ اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی صارفین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے اور لوگوں کا اس جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد بھی مضبوط ہو رہا ہے۔ مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ شروع ہونے سے قبل ہی BYD-MMC نے پاکستان کی مارکیٹ میں مضبوط جگہ حاصل کرلی ہے۔BYDنے پاکستان میں BYD Atto 3 اور BYD Seal کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں سفر کا آغاز کیا اور ماڈلز کی تعداد کو بڑھا کر پانچ تک پہنچا دیا ہے۔ اس فہرست میں اب Atto 2 بھی شامل ہے، جو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑی ہے،فہرست میں Sealion 7 اور Shark 6 بھی شامل ہیں جو ملک کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ (PHEV) پک اپ گاڑی ہے۔ اس طرح BYDنے مختلف صارفین کی ضروریات اور طرز زندگی کے انداز کے مطابق جدید توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے انتخاب کو مزید وسیع کر دیا ہے۔میگا موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی خان نے کہا کہ 10 ہزار گاڑیوں کی تیاری کا سنگ میل عبور کرنا صرف عددی بہتری نہیں بلکہ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں MMC کی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ ابتدا ہی سے کمپنی کی توجہ طویل المدتی بنیادوں پر کام کرنے، ضروری صلاحیت، انفراسٹرکچر اور مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے پر رہی ہے تاکہ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جاسکے۔ MMCکو BYD کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر اس وژن کو عملی شکل دینے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں MMC پاکستان میں پہلا اور سب سے بڑا نیو انرجی گاڑیوں(NEV) کا اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو پاکستان میں گاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے کمپنی کے عزم کا ایک نیا باب ہوگا۔BYDکی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت صارفین کے اعتماد میں وسیع تر تبدیلی کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم 10 ہزار گاڑیوں کا سنگ میل عبور کرنا مختلف شعبوں میں BYD-MMC کی گاڑیوں کی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔BYDکمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر اور ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو شولیانگ نے کہا کہ پاکستان BYD کی عالمی کاروباری پیش رفت میں تیزی سے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے برانڈ پر اعتماد خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہر وہ BYD صارف جو نیو انرجی ٹیکنالوجی کو اختیار کر رہا ہے، پاکستان کی مارکیٹ کے لیے کمپنی کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ BYD، MMC کے ساتھ مل کر پاکستانی صارفین کی ضروریات کے مطابق مناسب وقت پر مختلف ماڈلز فراہم کرنے اور نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کے پورے سفر کے دوران صارفین کو بہتر سہولت دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ BYDاپنی بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی اور جدت کو پاکستان میں متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور صارفین کی ضروریات میں تبدیلی کے ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دے گی۔پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے شعبے میں اگلا اہم مرحلہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ زیر تعمیر BYD-MMC پلانٹ ملک کا سب سے بڑا جدید پلانٹ ہوگا جو خصوصی طور پر نیو انرجی گاڑیوں کی تیاری کے لیے قائم کیا جاریا ہے۔ یہ پلانٹ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے شعبے کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا اور ملک کو درآمد شدہ نیو انرجی گاڑیوں کے فروغ سے مقامی سطح پر ان گاڑیوں کی تیاری کے مرحلے میں داخل کرے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان

      چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

      پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.