اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) پاکستان تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین ، پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے ، اٹک پل دونو ں طرف سے آنے والی ٹریفک کے لیے مکمل بند ،تفصیلات کے مطابق ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنا ن کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹک پل کو تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور کیل دا ر چادریں پچھا ئی گئیں تھیں ، پی ٹی آئی کارکنا ن نے کیل دا ر چا دریں اٹھا کر دریا ئے سندھ میں پھینکنا شرو ع کر دیں ، لانگ مارچ میں مو جو د پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئی ، پولیس کی جانب سے پل پر کنٹینرز لگا کر پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کے لیے سیکیو رٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ کارکنان آگے بڑھنے کے لیے کنٹینرز اور کیل دا ر چادریں دریا ئے سندھ میں پھینکنے میں مصروف ہیں ۔
