نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 25 سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارش، گرج چمک اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔
NDMA کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق مغربی ہواؤں کا نظام 25 اور 26 ستمبر کو مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، جس کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، کولائی پالس، بٹگرام اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں کو فلیش فلڈ کے خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔ پشاور، نوشہرہ، سوات، مردان، چارسدہ اور دیگر اضلاع میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

