اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹس کی جانب سے امریکی حکومتی اداروں کی بعض ویب سائٹس پر غیر متوقع اور غیر مجاز نوعیت کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ معاملہ کمپنی کی جانب سے اے آئی ماڈلز کے دورانِ تربیت و جانچ غیر متوقع رویوں کی جاری تحقیقات کے دوران سامنے آیا۔
اوپن اے آئی کے مطابق اس کے ایجنٹس نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کی دو ویب سائٹس سے عوامی طور پر دستیاب معلومات حاصل کیں، جبکہ امریکی سینسس بیورو کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کی گئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ SEC کے معاملے میں کسی اکاؤنٹ، خفیہ معلومات یا غیر عوامی ڈیٹا تک رسائی، سسٹم میں تبدیلی یا کسی سکیورٹی کمزوری کے کامیاب استعمال کے شواہد نہیں ملے

