شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) کالا شاہ کاکو میں چار افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق 4 افراد شیخوپورہ فیروزوالہ کچہری میں پیشی پر آ رہے تھے واپسی پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی چل بسے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق مریدکے سے تھا، جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، عرصہ دراز سے بٹ گروپ اور قصائی گروپ میں دشمنی چلی آ رہی ہے۔…
Author: Khabrain News
امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا ہے۔ ہزاروں مالیت کے تحائف موجود نہیں، یا پھر ان کا پتہ نہیں، اصلاحاتی کمیٹی نے نیشنل آرکائیوز کو خط لکھ دیا، غیر ملکی تحائف کا مکمل ریکارڈ دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا ہے یہ معلوم نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیر ملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ سے معلومات موصول ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی بحران اور لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اہم اجلاس طلب کرلیا، قومی اقتصادی کونسل کی اہم بیٹھک بھی آج شیڈول ہے۔ ملک میں معاشی مسائل اور بجلی بحران کے حل کیلئے وزیر اعظم شہبازشریف متحرک،تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔آج طلب کئے گئے اجلاس میں روز بروز بڑھتی مہنگائی ، عوام پر اس کے اثرات اور بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے مسئلے کے حل کیلئے شہباز سپیڈ سے سستے آٹے کی فراہم شروع…
کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیوایم رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نئی حلقہ بندیوں اور قانون سازی سے قبل الیکشن نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے لوکل باڈیز الیکشن کا اعلان غیرقانونی طورپر کیا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے تین نوٹیفکیشن کورم پورا ہوئے بغیر جاری کئے جو غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ۔
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں نانبائیوں نے مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، حکومت کو روٹی کی قیمت بڑھانے یا آٹے پر سبسڈی دینے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ پشاور میں نانبائیوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے صدر سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ روٹی کی قیمت کا نیا نرخنامہ انتظامیہ جاری…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، اگرہم یہ کہہ دیں کہ بجٹ میں سب اچھا ہونے جا رہا ہے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان خود ایمنسٹی کے خلاف تھے لیکن انہوں نےدھڑا دھڑ ایمنسٹی دی، عمران خان کو گالی دیکر مسئلہ حل نہیں ہوگا، ہر حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب ترین طبقہ نہیں بلکہ متوسط طبقہ بھی پسا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا ۔ اس حوالے سے جنید انوار کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ، اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائوں گا، حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اخترزئی کے مقام پر کوئٹہ ژوب روڈ پر پیش آیا جہاں ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھو دینے کے سبب مسافر وین کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی اور شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 8 لاشوں کو بھی ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے…
لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، کونسل رواں سال کی اقتصادی کارکردگی کی منظوری دے گی ، اجلاس میں 800 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی کی بھی منظوری دی جائے گی۔ کونسل مجوزہ میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری بھی دے گی، اگلے مالی سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے۔ زراعت میں شرح نمو 3.9 اور صنعت میں 5.9 فیصد رکھنے کا ہدف ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ دو ہزار ایک سو چوراسی ارب روپے رکھنے کی تجویز…
لاہور : (ویب ڈیسک) تمام یورپی ممالک ایک ہی چارجر استعمال کریں گے، یورپی یونین نے کے نئے قانون کے تحت سمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے والے تمام صارفین ایک ہی قسم کے چارجر سے اپنی ڈیوائسزز کو چارج کر سکیں گے۔ یورپی رکن ملکوں میں چارجنگ کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجر استعمال کرنے کی پابندی ہو گی۔ جو 2024 کے آخر تک لازمی قرار دی دیا جائے گا۔ تاہم ایپل نے مجوزہ قانون کو ‘غیر ضروری‘ کہہ کر اس کی مخالفت کی ہے۔ لیکن رکن ممالک نے اس مسودہ قانون پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی…
