Author: Khabrain News

ایران : (ویب ڈیسک) ایران خطرناک ٹرین حادثہ میں 13 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق 15 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے، ٹرین مشہد سے یزد جارہی تھی جب پٹری سے اتر کر کرین سے جاٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں بٹری سے اتر گئیں۔ رپورٹس کے مطابق تین ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، لیکن دور دراز علاقے میں مواصلاتی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایران میں پورے ملک میں تقریباً 14,000 کلومیٹر (8,700 میل) تک…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی ڈالر2 روپے 23 پیسے سستا ہوگیا، لیکن امریکی کرنسی کی ڈبل سنچری تاحال برقرار ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 2 روپے 44 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا فروخت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔ درخواست گزار کے مطابق یوسف رضا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کے وعدے وفا نہ ہوسکے، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو گیا۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں 4سے 6 گھنٹے تک بجلی بند رہی، جبکہ لاہور میں سات سے آٹھ گھنٹے، پشاور اور کوئٹہ میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی، لیاری، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، بلدیہ اور لانڈھی کے…

مزید پڑھیں

امریکا : (ویب ڈیسک) دہشت گرد اور امریکا مخالف عناصر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، آئندہ چند ماہ میں بڑے پُر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں. امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرے پر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا، رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ چین، ایران، روس اور دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر ملکی قوتیں امریکا میں سماجی تقسیم کے بیانیے کو فروغ دے رہی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مخالفین امریکا میں اجتماعات، اسکولوں اور اہم تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، میڈیا اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست خارج کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے، حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی ، حفاظتی ضمانت کے دوران ان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا ، یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی، درخواست گذار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئیے۔ وکیل…

مزید پڑھیں

یو اے ای: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس مرض کی علامات دو سے چار ہفتوں تک رہ سکتی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں منکی وائرس کا پہلا کیس 24 مئی کو سامنے آیا تھا، غیرملکی مسافر مغربی افریقا سے یو اے آئی جہاں اس میں ٹیسٹ کے بعد وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جانوروں سے لگنے والی اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو اے ای میں ابتدائی…

مزید پڑھیں

ملتان : (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں 4 بجے کھیلا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے سے شائقین کا گراونڈ میں داخلہ شروع ہوجائے گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے 10 اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز ملتان میں ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام4 بجے شروع ہوں گے۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم…

مزید پڑھیں

اسپین : (ویب ڈیسک) اسپین میں ایک ڈاکیے کے گھر سے 20 ہزار سے زائد خط برآمد ہوئے جو اس نے کبھی ڈیلور ہی نہیں کیے تھے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نااہلی اور فراڈ پر ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خطوط ایک دہائی قبل پوسٹ کیے گئے تھے، جو پوسٹ کیے ہی نہیں گئے بلکہ تمام خط ڈاکیے کے کوڑے کے لفافوں سے نکالے گئے۔ ڈاکیے کی اس حرکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے اپنا گھر فروخت کیا۔ فروخت کے بعد مکان کی تزئین اور…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطح تفتیش کاروں کی رپورٹ جاری، رپورٹ میں فلسطین کو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی ریاست کہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین میں دہائیوں سے جاری تشدد کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے، اسرائیل پورے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کو فلسطین سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہو گا، فلسطینیوں کی زمینوں سے صرف قبضہ ختم کرنا ہی کافی نہیں ہو گا، اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی بند کرنا ہوں گی۔ اقوم متحدہ نے گزشتہ سال…

مزید پڑھیں