Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) روپیہ آج پورے ملک کو رلا رہا ہے کیونکہ تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ سے گزر رہا ہے، ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتے روپے سے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آج ایک ڈالر کی قیمت 201 روپے سے تجاوز کر گئی، گذشتہ 74 برس میں روپیہ کس طرح گراوٹ کا شکار ہوا۔ ڈالر کی اونچی اڑان سے روپیہ ہلکان ہو گیا، گذشتہ 4 سال پاکستانی کرنسی کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہوئے۔ 1947ء میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 31 پیسے تھی، پاکستان مسائل میں گھرا تھا مگر ڈالر کی قیمت میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر مملکت اور رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گواہان کو راستے سے ہٹانا اس مافیا کا کام ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مافیا نے پورا نظام کرپٹ کر دیا اور آڈیو ویڈیوز سے لوگوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا گیا اور ان پر دباؤ ڈالا گیا، ان کی موت سوالیہ نشان ہے اور آج مقصود ملک کے انتقال کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی شان قرار دیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ریکارڈز ایک چیز ہیں لیکن آپ نے کل رات خوشدل شاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے کر جس عظمت کا مظاہرہ کیا، آپ نے لاکھوں دل جیت لیے۔ آفریدی نے انہیں دعا دیتے ہوئے لکھا کہ کپتان اللہ کرے آپ پاکستان کے لیے مزید ریکارڈ توڑتے رہیں۔ آپ پاکستان کی شان ہو۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم اور خوشدل شاہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگواران سے اظہار ہمدردی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کریں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی والوں کے لیے بری خبر آ گئی۔ بجلی 7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔نیپرا نے اضافے کی منظوری دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔ جولائی تاستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے مجنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔نیپرا نے سمری نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔ کے الیکٹرک والوں کیلئے بجلی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔ اسپیکر نے عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انتقال کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ عامر لیاقت حسین کچھ عرصے سے الزامات کے زد میں تھے اور انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی تھی اور تیسری بیوی نے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن شہباز گل کا کہنا ہے کہ مقصود چپڑاسی، ڈاکٹر رضوان اور نوید یہ تینوں لوگ شریفوں کے منی لانڈرنگ کے اہم کردار تھے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ تینوں کو ہارٹ اٹیک ہوا، دو ہلاک کر دئیے گئے اور نوید زندگی موت کے درمیان لٹک رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ تمام لوگوں کو خاص قسم کے کیمکل ان کے کھانے میں دے کر یہ ہارٹ اٹیک کروائے گئے۔ یاد رہے شہباز شریف، حمزہ شہباز کے مبینہ فرنٹ مین مقصود چپڑاسی کا دبئی میں انتقال ہو گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ملک مقصود…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی دھماکے میں مارے جانے والے تین چینی اساتذہ کیلیے تمغہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی کے ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد وفات عطا کیا گیا ہے۔ تینوں اساتذہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ اعزاز پاک چین دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزاز…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) شہبازشریف اوران کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا اہم نام مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس کے اہم نام اور شریف خاندان کے کاروبار میں شامل مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔ مقصود چپڑاسی ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر اس کو کیس میں شامل کیا گیا تھا۔ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی شہزاد اکبر نے کیا تھا۔ مقصود چپڑاسی کی موت کی وجہ جاننے کےلیے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دبئی پولیس کی…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے پولیس فورس کی نئی یونیفارم نمائش کے لیے پیش کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس کی نئی یونیفارم نمائش کے لیے پیش کی جس میں پولیس اہلکار نئی یونیفارم زیب تن کرکے میڈیا کے سامنے آئے۔ افغان پولیس کی نئی یونیفارم ہلکے گرے اور ڈارک بلیو رنگ سے تیار کی گئی ہے جب کہ یونیفارم پر بیج لگا ہوا ہے جس میں امارت اسلامی کا جھنڈا بنا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پولیس فورس کے لیے 20 ہزار…

مزید پڑھیں