اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نے چینی 85 سے کم کر کے 70 روپے اور 10 کلو آٹا 550 سے کم کر کے 400 روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا اور 2 ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے…
حافظ آباد: (ویب ڈیسک) حافظ آباد میں نامعلوم شخص کے سیگریٹ پھینکنے سے گندم کی تیار فصل میں آگ لگ گئی ،60 ایکڑ تیار فصل جل کر خاکستر ہو گئی. فصل کو آگ لگنے کا واقعہ نواحی گاوں چھنی جامکے میں پیش آیا جب گندم کی تیار فصل میں کسی نامعلوم شخص نے دھتکے سگریٹ کو گندم کی تیار فصل میں پھینکا جس سے مختلف کسانوں کی تیار فصلیں دیکھتے دیکھتے جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کا عمل مکمل کیا لیکن آگ کے باعث گندم کی فصل تباہ ہونے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے.ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے قانون کو اپنا راستہ لینے دیا جائے گا۔ وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کو نیب گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم پر بنائے جانے والے کیسز میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔تمام گرفتار لوگ ایک ایک کر کے رہا ہوئے اور عدالتیں ضمانت پر یہ کہنے پر مجبور ہوئی کہ کرپشن نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی…
لاہور: عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا بوٹ پالش اور چیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا، چاہتا ہوں جب کال دوں کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں۔ ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کو غلام بنا دیں گے، ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکا ہمیں فتح کیے بغیر کنٹرول کرے گا، امریکا بوٹ پالش اور چیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار افراد…
میانمار : (ویب ڈیسک) میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق آنگ سان سوچی کے خلاف کرپشن کے ایک کیس میں یہ سزاسنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اوپر کرپشن کے دس کیسز چل رہے ہیں۔ اس مقدمے میں الزام لگا یا گیا تھا کہ آنگ سان سوچی نے یانگون کے سابق وزیراعلیٰ پھائیو من تھین سے مجموعی طور پر 11 کلوگرام سونا اور چھ لاکھ ڈالرز وصول کیے تھے۔ میانمار کی معزول رہنما آنگ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مبینہ فارن فنڈنگ کیس میں باقی جماعتوں کو زیادہ وقت دینے سے متعلق تحریک انصاف کا اعتراض مسترد کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کسی پارٹی کے کیس میں تاخیرنہیں ہورہی، اس کیس میں 8 سال ہوگئے ہیں، جہاں 7 سے 8 سال انتظار کیا تو ایک دوہفتے سے فرق نہیں پڑتا۔ پی ٹی آئی وکیل نے کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے سے روکنے کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ پیش کرتے ہوئے التوا کی استدعا کردی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریک…
امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لیے پریشان کن بات ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔ انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے…
کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور دوپہر 2 بجر30منٹ پرکراچی سے چلے گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے مطابق ٹرین 14 کوچز پر مشتمل اور سب کی سب کانومی کلاس ہیں، ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ دوسری اسپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی سے لاہور اورشام کو کراچی کینٹ سے چلے گی، پاکستان ریلوے کراچی کا کہنا…
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ تقریب حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔ واضح…
