اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک اور بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا۔ آئی ایم ایف نے علاقائی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی 11 فیصد سے زیادہ رہے گی، پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہے گی، مہنگائی…
Author: Khabrain News
ایمسٹر ڈیم: (ویب ڈیسک) دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ یورپ کے لیے نیدرلینڈ سے شیڈول دوسرے میچ میں میزبان کے ہاتھوں پاکستان کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بریڈا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر فائنل میں گول کرکے سبقت پائی تاہم اس کے بعد ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے کم بیک کرتے ہوئے گول برابر کیا، ہاف ٹائم پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ تاہم تیسرے اور…
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق بلےباز مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس میں نفسیاتی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نے ذہنی صحت کی بنیاد پر ان کے خلاف گھریلو تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 52 سالہ مائیکل سلیٹر کو پولیس نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف گھریلو تشدد کا الزام سمیت اپنی سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ عدالتی احکامات کے تحت مائیکل سلیٹر تین ہفتے تک مینٹل ہیلتھ یونٹ میں رہیں…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے کہا کہ وہ شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھے پھر شادی ہوگئی اور اب بیوی بچے ہیں تو پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں تو اس کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو…
کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) پورے موسمِ سرما می ایک گھر کےتہہ خانے سے آنے والی پراسرار آوازیں اور خوفناک خراٹوں کی صدائیں ایسے بھالو خاندان کی نکلیں جس نے بیسمنٹ میں ’سرماخوابی‘ (ہائبرنیشن) کے لیے پڑاؤ ڈال رکھا تھا۔ یہ مکان کیلیفورنیا میں ساؤتھ لیک ٹاہوئی میں واقع ہے جہاں کے مکینوں کو خراٹوں اور اکھاڑ بچھاڑ کی مسلسل آوازیں آتی رہیں اور وہ انہیں نظر انداز کرتے رہے تھے۔ تاہم بھالوؤں کے تحفظ کی ایک غیرسرکاری تنظیم کے مطابق جب پانچ ریچھوں کا یہ خاندان بیدار ہوا تو گھروالوں پر زیرِ فرش آوازوں کا بھید کھلا کیونکہ یہ سب جانور…
لندن: (ویب ڈیسک) جنوبی ایشیا کے دو ممالک کے سروے سے ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ کے گھر کے پاس فاسٹ فوڈ کی دکانیں ہیں تو وہاں سے بار بار کھانا منگواکر کھانے کا جی کرتا ہے اور اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ امپیریئل کالج لندن کی پروفیسر میلیسا اور ان کے ساتھیوں کا اصرار ہے کہ ہماری رہائش اور اطراف کے ماحول کا ہماری غذائیت پر اثر پڑسکتا ہے۔ اگرچہ اس پر ترقی یافتہ ممالک میں بہت تحقیق ہوئی ہے لیکن اب جنوبی ایشیا کے کچھ ممالک میں اس…
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اب اس کے پلیٹ فارم پر ایسے اشتہارات اور پوسٹس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جو کلائمیٹ چینج (عالمی ماحولیاتی تبدیلی) کا کسی بھی طرح انکار کرتی ہیں۔ عالمی یومِ ارض پر ٹوئٹر نے اس اہم فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام اشتہارات پر پابندی عائد کررہا ہے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں خواہ وہ اس کےلیے سائنس کا سہارا ہی کیوں نہ لیا گیا ہو۔ ’ہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو رد کرنے…
کراچی: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ خاتون کئی ہفتے تک جوہر کے علاقے میں رہائش پذیر رہی، آخری ہفتے شاہراہ فیصل کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، ملزمہ جس رکشے میں پہنچی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمہوری استحکام اور سماجی بہبود کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارک دی۔ ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی بہبود کے لیے تمام…
لاہور: (ویب ڈیسک) عام طور سے خیال کیا جاتا ہے کہ برقی آلات اگر صرف اسٹینڈ بائی پر ہوں تو وہ بجلی استعمال نہیں کرتے لیکن برطانوی ادارے برٹش گیس کی تحقیق کے مطابق ایسا نہیں ہے۔ برطانوی گھروں کے اندر لگے برقی آلات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایسے بہت سے آلات ہیں جو کام نہ کرتے ہوئے بھی بجلی کھاتے ہیں۔ یعنی لیپ ٹاپ، موبائل چارجر، مائیکرو ویو اوون، واشنگ مشین ، ٹی وی اور ایسے تمام آلات جو پلگ میں لگا کر اسٹینڈ بائی پر رکھے جاتے ہیں، وہ مسلسل بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔…
