اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق متعدد جھوٹ بولے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل نے چند ماہ پہلے قوم کو کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت 137 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور اب 210 روپے پر لے گئے ہیں۔ اسد…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے کیمروں کو ہٹانے سے ایران عالمی سطح پر تنہا رہ جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے ادارے کے 27 کیمروں کو جوہری پلانٹ سے ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے 2015 کے چھ فریقی جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کا یہ اقدام…
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 1840ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 430روپے کی کمی واقع ہوئی۔ حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140400 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 120370روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30روپے کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) مئی 2022ء میں بیرون ملک سے پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔ سٹیٹ بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ مئی 2022 میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد ہوئی۔ اس طرح اوورسیز کارکنوں کی ترسیلات زر نے جون 2020 سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 25.4 فیصد اور سال بہ سال کی بنیاد پر 6.9 فیصد…
ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے. دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم 93 بالوں پر 77 رنز جبکہ امام الحق نے 72 بولوں پر 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور آوٹ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کی مسلح افواج نے اس سال بھی بجٹ کی مد میں کسی اضافی فنڈ کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ ذرائع وزارت دفاع کے مطابق مسلح افواج نے معیشت کے استحکام کیلئے بڑے فیصلے کیے اور مختلف ایریاز میں اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت دفاع نے بتایا کہ مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنے اخراجات کو مزید محدود کردیاہے ، پی او ایل کی خصوصی بچت کیلئے تربیت اورانتظامی ضروریات کو کم کیا ہے۔ ذرائع وزارت دفاع کے مطابق عسکری سازوسامان کی خریداری کے غیرملکی معاہدوں کو مقامی کرنسی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنویر سنگھ نے نامور مہم جو بیئر گرلس کے ساتھ جنگل میں وقت گزار کر خود کو خطروں کا کھلاڑی بھی ثابت کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ایڈونچرر بیئر گرلس جنگل میں خطرات سے بھرپور ’مین ورسز وائیلڈ‘ نامی پروگرام کرتے ہیں۔ اس بار رنویر سنگھ نے بیئر گرلس کے ساتھ جنگل میں وقت بتایا اور خطروں سے کھیلا جو ان کے لیے کافی چیلنجنگ رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خصوصی قسط نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی جس کا ابھی ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کے معروف اداکارہ نیان تھرا کی شادی میں شرکت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیان تھرا اور ڈائریکٹر واداکار وگنیش رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے شرکت کی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کے کورونا سے متاثر ہونے پر سوال اٹھا دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد شادی میں شریک ہوئے۔ ایک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نئے مال سال 23-2022 کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔ قومی اسمبلی میں پیش کردہ نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن (ایچ ای سی) کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے بجٹ میں بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 5 ہزار وظائف شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لیے الگ اسکالر شپ اسکیم بھی شامل ہے۔ ملک بھر میں کے طلبا کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں…
جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے جہاں پہلی ہی لاکھوں افراد کو فوری امداد…
