تازہ تر ین

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے. دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کپتان بابراعظم 93 بالوں پر 77 رنز جبکہ امام الحق نے 72 بولوں پر 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور آوٹ ہوئے، شاداب خان 22، فخر زمان 17 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث اور محمد نواز کا بلہ نہیں چلا اور بالترتیب 3-6 رنز بنا کر چلتے بنے۔ خوش دل شاہ کو فیلپ نے 22 رنز پر شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز کے بولر اکیل حسین نے 3 جبکہ الرازی جوسپ اور اینڈرس فیلپ نے 2-2 وکٹوں حاصل کیں۔
ٹاس جیت کر بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain