میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی دولت میں ایک ہی دن میں تقریباً 8.9 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت تقریباً 257.5 ارب ڈالر رہ گئی۔
فوربز کے مطابق 25 ستمبر کو میٹا کے حصص کی قیمت تقریباً 4 فیصد گرنے سے زکربرگ کی دولت متاثر ہوئی۔ زکربرگ میٹا کے تقریباً 13 فیصد حصص کے مالک ہیں، اس لیے کمپنی کے شیئرز میں اتار چڑھاؤ ان کی مجموعی دولت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔
میٹا کے حصص میں کمی ایک روز قبل تقریباً 4.5 فیصد اضافے کے بعد ہوئی۔ سرمایہ کاروں کی تشویش میں اس وقت اضافہ ہوا جب گولڈمین سیکس نے مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بھاری سرمایہ کاری اور اس کے مقابلے میں مستقبل کی آمدنی پر سوالات اٹھائے۔

