بھارت شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا، جو پاکستان کی میزبانی میں 28 سے 30 ستمبر 2026 تک اسلام آباد میں ہوگا۔ بھارتی حکام کے مطابق بھارت کے قومی رابطہ کار آلوک دمری اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس پاکستان کی SCO کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی 2026-27 کی سربراہی کے تحت منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے قومی رابطہ کار SCO کے تعاون، پاکستان کی صدارت کے دوران سرگرمیوں کے کیلنڈر اور آئندہ اجلاسوں کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان نے اپنی SCO سربراہی کے لیے "Turning Vision into Action: Connectivity, Innovation and Shared Prosperity” کا موضوع مقرر کیا ہے، جس کے تحت علاقائی رابطوں، جدت، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں ہونے والے SCO سربراہ اجلاس کی تیاریوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

