تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزم مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) شہبازشریف اوران کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا اہم نام مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس کے اہم نام اور شریف خاندان کے کاروبار میں شامل مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔
مقصود چپڑاسی ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر اس کو کیس میں شامل کیا گیا تھا۔
مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی شہزاد اکبر نے کیا تھا۔
مقصود چپڑاسی کی موت کی وجہ جاننے کےلیے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی کاپی حاصل کرلی۔
ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دبئی پولیس کی درخواست پرمنسٹری آف ہیلتھ نےجاری کیا۔
ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں مقصود چپڑاسی کی موت کی وجہ قدرتی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ مقصود کا انتقال 7جون کو ہوا اور 9جون کو ان کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری ہوا۔
کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا تاہم ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی مقصود انتقال کرگئے ہیں۔
ن لیگ کا موقف تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔
اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل داد بھی انتقال کرچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشہبازگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا مقصود چپڑاسی کو قتل کردیا گیا؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain