راولپنڈی(سٹی رپورٹر)وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا، ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
