مری((نمائندہ خبریں)تھانہ پھگواڑی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے تقریبا 10 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کرلیا پولیس کے مطابق تھانہ پھگواڑی میں مقدمہ نمبر 16/26 بجرم 457/380 ت پ درج کیا گیا تھا جس میں مدعی محمد اویس عباسی سکنہ کھنی تاک نے درخواست دی کہ نامعلوم چور اس کے گھر سے نقد رقم طلائی زیورات اور دیگر سامان سمیت تقریبا 10 لاکھ روپے مالیت کا مال چوری کرکے لے گئے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی شاہد عباس گیلانی اور پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنیکل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ کے مرکزی ملزم وسیم اللہ سکنہ کھنی تاک کو گرفتار کرلیا مرکزی ملزم سے تفتیش کے دوران مزید دو خواتین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے انکشافات اور تفتیش کی روشنی میں چوری شدہ مال کی 100 فیصد ریکوری کرلی گئی ہے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
