اٹک ( بیورو رپو رٹ) پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا ، ریسکیو ٹیم کی تلا ش جا ری ، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالہ سے کوٹکے تحصیل حضرو کے مقام پر تعینات احتجاجی پولیس کانسٹیبل زین پانی لینے کیلئے غازی بروتھا نہر کے کنارے پر گیا جہا ں وہ پھسلنے کے با عث نہر میں گر کر ڈو ب گیا جس کی تلا ش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری کیاگیا ، تاحال تلا شی کے بعد بھی پولیس اہلکا ر کی لاش نہ مل سکی ،کانسٹیبل زین کا تعلق ملکو ال ، منڈی بہا ئوا لدین سے تھا جو لانگ مارچ کے لیے ڈیوٹی پر آیا ہو ا تھا ، اس سے قبل بھی ایک واقعہ میں اٹک میں امن و امان کیلئے ڈیرہ غازی خان سے آئے سی ٹی ڈی پولیس آفیسر ذوالفقار خان جھاری کس تحصیل حسن ابدال میں دوران ڈیوٹی رات کو سوتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گئے تھے ۔
