Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
    • صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
    • عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے:سلمان غنی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چکدرہ (تحصیل رپورٹر) یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر مجددی نے کہا ہے کہ صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے، جبکہ فارمیسی کے روشن مستقبل کے لیے فارماسسٹس کے علم، پیشہ ورانہ مہارتوں، روزگار و ترقی کے مواقع اور پیشہ ورانہ شناخت کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وہ سوات  کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز، گوگدرہ سوات میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے 2026 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں کالج کے فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات اور دیگر شرکا نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر مجددی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارماسسٹس صحت کے شعبے میں ادویات کے محفوظ، مثر اور مناسب استعمال کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فارمیسی گریجویٹس کو صرف روایتی تعلیمی علم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں عملی، کلینیکل، تحقیقی، تکنیکی اور کاروباری مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ صحت، تعلیم، تحقیق، فارماسیوٹیکل صنعت اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مثر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔انہوں نے کہا کہ فارمیسی کے طلبہ اور گریجویٹس کے لیے معیاری روزگار، پیشہ ورانہ ترقی اور عملی تربیت کے بہتر مواقع پیدا کیے جانے چاہئیں، جبکہ تعلیمی اداروں اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے صنعتی تربیت، انٹرن شپ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات اور صنعت کے درمیان مثر تعاون سے فارمیسی کے شعبے میں نئی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر مجددی نے کہا کہ فارمیسی کے شعبے کی ترقی صرف تعلیمی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس مقصد کے لیے صنعت، صحت کے اداروں، پیشہ ورانہ تنظیموں اور دیگر متعلقہ حلقوں کو بھی مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے فارمیسی کے شعبے کی شناخت، معیار اور استحکام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فارمیسی گریجویٹس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم، تربیت اور عملی مواقع فراہم کرکے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ ملکی صحت کے نظام اور فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔تقریب کے دوران ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی اہمیت، فارماسسٹس کو درپیش پیشہ ورانہ چیلنجز اور شعبہ فارمیسی میں مستقبل کے مواقع کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر مجددی، فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار

      چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12

      پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.